سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی سے عبدالقادر بلوچ کی ملاقات، میر عبدالکریم نوشیروانی کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت

منگل 2 نومبر 2021 23:54

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2021ء) سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی سے پیپلز پارٹی کے رہنما جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کی ملاقات، میر عبدالکریم نوشیروانی کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی کوآرڈینیٹر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی خاران کے وفد کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی سے نوشیروانی ہاؤس خاران میں ملاقات کر کے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے میر عبدالکریم نوشیروانی اور میر شعیب نوشیروانی کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے جنرل ر عبدالقادر بلوچ اور سابق صدر آصف علی زرداری اور چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ جلد میر شعیب جان نوشیروانی اور علاقائی معتبرین اور خاران کے عوام سے اس حوالے سے مشاورت کے بعد خاران کے بہتر مستقبل کے لئے سیاسی لائحہ عمل طے کرینگے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ میں اور میر شعیب نوشیروانی کا فیصلہ خاران کے عوام کے فیصلے سے وابستہ ہے کیونکہ خاران کے عوام نے ہمیشہ ہمیں عزت دی ہے ہم خاران کے عوام سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے دعوت سے متعلق مشورہ کرینگے اس موقع پر پی پی پی خاران کے ضلعی صدر میرشیرباز خان ساسولی، میر داد شاہ مینگل، میر محمد اعظم ریکی، میر عبدالباسط چنال، اختر بلوچ، حاجی ابراہیم بختیارزئی، حاجی محمدافضل چنال، ضیا شفیع ،اصغر صفی، ارسلان نوشیروانی جبکہ نوشیروانی گروپ سے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی خاران میرنورالدین نوشیروانی،میر محمود خان نوشیروانی، حاجی عبدالعزیز فارسی، میر گل محمد ساسولی ، حاجی ثنا اللہ ملازئی و دیگر سیاسی و قبائلی شخصیات موجود تھے پیپلز پارٹی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں مضبوط سیاسی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے بلوچستان سے بڑی تعداد میں سیاسی وقبائلی عمائدین پیپلز پارٹی میں شامل ہورہیہیں ہماری خواہش ہے کہ سیاسی و قبائلی عمائدین نوجوانوں کے ساتھ ساتھ پرانے پارلیمنٹری سیاسی رہنماء بھی ہمارے ساتھ شامل ہوکر ملک وقوم کو روشن مستقبل فراہم کرنے میں کردار ادا کریں اس حوالے سے بلوچستان کے قد اور شخصیات سے رابطہ میں ہیں،