وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان انتخابات،کتاب پینل بلا مقابلہ کامیاب ،محمد بچل ابڑوصدر، مانک خان بنگلزئی جنرل سیکرٹری منتخب

بدھ 3 نومبر 2021 13:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2021ء) وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے انتخابات  میں کتاب پینل بلا مقابلہ کامیاب ہو گیا ہے ۔ وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے انتخابات کےلیے نامزد چیئر مین الیکشن کمیٹی عبدالحمید علیزئی، کو وائس چیئرمین ولی محمد ناصر،ممبران الیکشن کمیٹی سعد اللہ کاکڑ، خلیل اللہ کھیتران اور محمد عالم گوپانگ پر مشتمل الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق مقررہ وقت تک صرف کتاب پینل نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔

اس طرح الیکشن کمیٹی کے ذمہ داران نے وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے انتخابات  میں  کتاب پینل کے  بلا مقابلہ  کامیاب ہونے کا اعلان  کر دیا ہے جس کے مطابق اب محمد بچل ابڑوصدر، مانک خان بنگلزئی جنرل سیکرٹری، در محمد لانگو سرپرست اعلیٰ، غلام مصطفی بنگلزئی چیئرمین، چیف آرگنائزر عطا اللہ اچکزئی، سینئر نائب صدر ہارون اختر مینگل، نائب صدر حافظ احمد علی بلوچ، نائب صدر خاتون زاہدہ خانم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد بخش بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری خاتون فضیلہ بی بی، پریس سیکرٹری گل محمد ہانبھی، فنانس سیکرٹری شفیع محمد گورچانی، جوائنٹ سیکرٹری نثار احمد ابڑو، سپورٹس سیکرٹری امداداللہ لانگو، نائب سرپرست اعلیٰ حاجی شیخ محمد شبیر، وائس چیئرمین بلال احمد اور  ڈپٹی چیف آرگنائزر سونا خان سومرو منتخب ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا مرکزی صدر محمد بچل ابڑو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نئی منتخب کابینہ خلوص دل اور ایمانداری سے تنظیم کو مزید مستحکم اور فعال بنائے گی۔ نظامِ تعلیم میں بہتری لانے کے ساتھ اساتذہ کرام کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔