ایسا لگتا ہے حکومت، اپوزیشن کو فرسودہ سیاست کے سوا کچھ نہیں آتا ہے، اسلم فاروقی

قیام پاکستان کے بعد ملک چلانے کیلئے قائد اعظم کو بلینک چیک پیش کئے جانے والے قومی جذبے کی آج پھر ضرورت ہے،بانی ایم کیو ایس سی

بدھ 3 نومبر 2021 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2021ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی سرگرم تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین، ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ اور 2013 کے عام انتخابات میں این اے 240 کراچی کے سابق امیدوار ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت اور اس کے اتحادی سمیت اپوزیشن جماعتیں ملک و قوم کی موجودہ تباہ حالی کی ذمے دار ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو فرسودہ روایتی سیاست کے سوا کچھ نہیں آتا ہے یہ بات انہوں نے ملک و قوم کی موجودہ صورت حال پر تبصرا کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ ملکی موجودہ تباہ صورت حال میں حکومت اور اپوزیشن کو چاہئے کہ سر جوڑ کر بیٹھے اور ملک و قوم پر سے بیرونی قرضوں کے بوجھ کو اتارنے اور معاشی استحکام کے لئے مثر لائحہ عمل ترتیب دے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ملک چلانے کے لئے جس قومی جذبے کے تحت بانی پاکستان قائد اعظم کو بلینک چیک پیش کئے گئے تھے آج ایسی قومی جذبے کی ایک بار پھر ضرورت ہے اور اس بار اس قومی جذبے کی پھیل حکومت اور اس کے اتحادی و اپوزیشن جماعتیں خود سے شروعات کریں۔