Live Updates

صوبائی وزیر عاطف خان کی ترکی کے دورے کے موقع پر صدر طیب اردگان کے فرزند بلال اردگان سے ملاقات

آنفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون پر غور،عوامی سطح پر تعلقات مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق

بدھ 3 نومبر 2021 20:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2021ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹکنالوجی عاطف خان نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے اور %اس سلسلے میں خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نوجوانوں کو ایڈوانسڈ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے علوم سے روشناس کرانے میں حصوصی دلچسپی رکھتی ہے اور ای گوورننس کیلئے سنجیدگی اقدامات بھی کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی میں منعقدہ ''پاکستان ٹیک سمٹ'' میں شمولیت کیلئے دورے کے موقع پر صدر طیب اردگان کے فرزند بلال اردگان سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ابن حلدون یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹ کے چئیرمن پروفیسر ڈاکٹر عرفان گندوز و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور جیسے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون پر غور کیا گیا اور دونوں برادر ممالک کے مابین عوامی سطح پر تعلقات مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات