دہشت گرد بلوچستان کا امن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ، سینیٹر ثمینہ ممتاز

دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوںسے پاکستانی قوم کا دہشت گردی کے خلاف عزم اور حوصلہ کمزور نہیں پڑ سکتا

بدھ 3 نومبر 2021 23:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2021ء) سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے داخلہ کی کنوینر کمیٹی سینیٹر ثمینہ ممتاززہری نے خاران میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ نہتے عوام پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ کھلی دہشت گردی ہے دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیںصوبے کی عوام دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی فوج اور سیکیورٹی فورسزکے شانہ بشانہ کھڑی ہے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیںان کارروائیوں کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں جو کچھ ناعاقبت اندیش لوگوں کو استعمال کر کے اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے اوریہ پاکستان مخالف عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان میں امن قائم ہولیکن ُان کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد سے گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوںسے پاکستانی قوم کا دہشت گردی کے خلاف عزم اور حوصلہ کمزور نہیں پڑ سکتا اور اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قوم کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ پاک افواج ، سیکیورٹی اداروں اور عوام نے وطن کی حفاظت کے لئے قربانیاں دی ہیں جو ناقابل فراموش ہیںاور ہم کبھی بھی انہیں رائیگاں نہیں جانے دیں گے پوری قوم مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گی اور دشمنوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے انہوں نے خاران بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا کرے ۔