Live Updates

ملک کو صدارتی نظام کے طرف لیجانے کی سازش ناکام بنا دینگے ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

بدھ 3 نومبر 2021 23:23

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2021ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ ملک کو صدارتی نظام کے طرف لیجانے کی سازش ناکام بنا دینگے اسکی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے ملک کو نااہل حکمران بحران پر بحران پیدا کر رہے ہیں وزیر اعظم عمران خان ملک کو مزید مشکلات میں ڈالنے کے بجائے اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے جلد عام الیکشن کا اعلان کریں ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے ۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان خود کہہ رہے ہیں کہ ملک کو واقعی مسائل کاسامنا ہے اپوزیشن کے بغیر حکومت کچھ نہیں کر سکتی الیکشن کمیشن کے اراکین بارے فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے حکومت میں شامل وزراء چینی گندم آٹا گیس بجلی بحرانوں کے اصل زمہ دار ہیں ان پر چوری کے الزامات کے باوجود کرسی نہ چھوڑنا احتساب پر ایک کالا دھبہ ہے عوام کو 2018 کے الیکشن میں سبزباغ دیکھا یا گیا لیکن 3 سال میں حکومت کچھ ڈلیور نہیں کر سکی مہنگائی سے عوام کے مشکلات میں تاریخی اضافہ ہو ا ہے لیکن حکومت سب کچھ ٹھیک کا راگ الاپ رہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کابینہ ہی انکی حکومت کو لے ڈوبی گی وزراء ہی ایک پیج پر نہیں تو انکے اتحادیوں کا ایک صفحہ پر ہونا تو دور کی بات ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے مشیروں اور وزراء کے سامنے بے بس ہو چکیں ہیں اندرونی اختلاف ہمیں واضح نظر ارہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کشتی جلد ڈوبنے والی ہے مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوئی جرات نہیں کر سکتا ہم میاں نواز شریف اور صدر میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو بے روزگار کرکے فنڈز سے لنگر خانے چلائے جارہے ہیں حکومت ملک میں ایک کروڑ روزگار کی فراہمی اور پچاس لاکھ گھرر دینے کے وعدوں سے مکر گئی ہے عوام جلد حکمران ٹولے سے نجات حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور انکی ٹیم سسٹم نہیں چلا سکتے پی ایم ایل ن کے پاس باکردار اور معاشی اور سیاسی ماہرین کی بہت بڑی ٹیم موجود ہے انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف اور شہباز شریف میں کوئی اختلاف نہیں ہم کیسز سے بھاگنے والے نہیں بلکہ فیس کرنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی ہمارے دور میں قیمت ستر روپے اور آج ایک سو اٹتیس روپے فی لیٹر ہے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے قوت سے ائیندہ حکومت میں آکر دوبارہ عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبے شروع کرینگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات