Live Updates

بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی ملکی سالمیت کیلئے ناگزیر ہے،اسپیکر قومی اسمبلی

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ریاست مدینہ کی طرز پر سماجی و فلاحی ریاست کے قیام کا وڑن ملک میں سماجی انصاف اور معاشی بہبود کا باعث ہو گا، اسد قیصر

بدھ 3 نومبر 2021 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2021ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت اور تعمیر و ترقی کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی ناگزیر ہے، اسلام امن اور آشتی کا مذہب ہے اور اپنے ماننے والوں کو معاشرے میں امن قائم کرنے کا درس دیتا ہے،اس دنیا میں سب سے بہترین نمونہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے جو تمام کائنات کے لیے باعث رحمت ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر عمل کر کہ اس دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بادشاہی کے خطیب اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ موجودہ حکومت نے سرکاری طور پر عشرہ رحمت العالمین منایا اور نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو قومی نصاب میں شامل کیا گیا ہے رحمت اللعالمین اتھارٹی کا قیام عمل لایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام تمام مذاہب کے منانے والوں کے ساتھ امن اور ہم آہنگی کے ساتھ رہنے پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام معاشرے میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ کی تعلیم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے اور اس کا اتھارٹی قیام آنیوالی نسلوں تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ سے متعلق تعلیم دینے میں اہم پیش رفت ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ریاست مدینہ کی طرز پر سماجی و فلاحی ریاست کے قیام کا وڑن ملک میں سماجی انصاف اور معاشی بہبود کا باعث ہو گا۔ بادشاہی مسجد کے خطیب اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں حالیہ مذہبی مظاہروں میں اتفاق رائے پیدا کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے فعال اور مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں جارحیت کی کوئی گنجائش نہیں اور اسلام امن اور آئشتی کا درس دیتا ہے اور ہر قسم کی دہشتگردی اور انتہا پسندی کی ممانعت کرتا ہے۔ انہوں نے ملک موجودہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں عشرہ رحمت اللعالمین منانے اور رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کو سراہا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات