کالعدم تنظیم کے مظاہرین کو نہ روکنے پر پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا امکان

وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور کے لیے تین افسران کے انٹرویوز بھی کیے،آر پی او ملتان اور سی پی او راولپنڈی کو لاہور لائے جانے کا امکان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 4 نومبر 2021 15:37

کالعدم تنظیم کے مظاہرین کو نہ روکنے پر پولیس افسران کے خلاف کارروائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 نومبر2021ء) : کالعدم تنظیم کے مظاہرین کو نہ روکنے پر پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔ہم نیوز کے مطابق کالعدم تنظیم کے مظاہرین کو نہ روکنے پر سی سی پی او لاہور سمیت متعدد افسران کو ہٹایا جا سکتا ہے۔سی سی پی او لاہور کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے تین افسران کے انٹرویوز بھی کیے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار بھی وزیراعلیٰ کے ساتھ انٹرویو کے وقت موجود تھے۔

آر پی او ملتان اور سی پی او راولپنڈی کو لاہور لائے جانے کا امکان ہے۔اطلاعات ہیں کہ آر پی او شیخوپورہ اور آر پی او گجرانوالہ کو بھی ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق لاہور میں تین اضلاع کے پولیس افسران مظاہرین کو روکنے میں ناکام ہوئے۔قبل ازیں بتایا گیا کہ کالعدم تحریک لبیک (ٹی ایل پی ) کی ریلی روکنے کے لیے بروقت اقدامات نہ کرنے پر پنجاب میں پولیس افسران کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب کے 3 اضلاع کے پولیس افسران کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے پیش نظر تینوں اضلاع میں سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، آرپی او شیخوپورہ اور آر پی او گوجرانوالہ کو ہٹانےکا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فیصلے کے تحت متعدد ایس پیز کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیم کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے دائراپیل واپس لینے کے فیصلے کا اعلان کیا ۔

اس کے علاوہ کالعدم تنظیم کے 2 ہزار سے زائد کارکنان کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے کالعدم تنظیم کے لوگ جی ٹی روڈ پر کئی روز سے جاری دھرنا ختم کریں گے، جس کے جواب میں ٹی ایل پی کے گرفتار کارکنوں کی رہائی قانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔ جس کے بعد معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان میں معاہدہ طے پا گیا۔

اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر مملکت علی محمد خان، کالعدم ٹی ایل پی کی مجلس شوری کے رکن علامہ غلام عباس فیضی اور مفتی محمد عمیر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان میں معاہدہ طے پا گیا ہے، حکومت اور ٹی ایل پی معاہدے کو حافظ سعد رضوی کی تائید حاصل ہے