فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے،مفتی منیب الرحمان
ملکی مفاد اور امن و استحکام کی خاطر حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان کردارادا کرنے کی پیشکش قبول کی وفاقی وزرائ نورالحق قادری، شیخ رشید اور فواد چوہدری کے ساتھ کسی صورت بیٹھنے کو تیار نہیں تھا ملکی مفاد میں سب کچھ قبول کیا.سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو
جمعرات 4 نومبر 2021 21:43
(جاری ہے)
مفتی منیب الرحمان اور دیگر سرکاری اہلکاروں کی مداخلت سے بالآخر گذشتہ دنوں تحریک لبیک پاکستان نے وزیر آباد کے مقام پر اپنا احتجاج موخر کرتے ہوئے مصروف ترین جی ٹی روڈ ٹریفک کے لیے کھول دی تھی مذاکرات کی کامیابی کے بعد اسلام آباد میں حکومتی اور تحریک لبیک کی مذاکراتی ٹیموں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مفتی منیب الرحمان نے کہا تھا کہ وہ کمیٹی کو اختیارات دینے پر وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ کسی کی فتح یا شکست نہیں بلکہ یہ پاکستان، اسلام اور انسانی جانوں کی حرمت کی فتح ہے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ معاہدے کی تفصیلات مناسب وقت پر سامنے آئیں گی اور آئندہ ہفتے معاہدے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے معاہدے کے نتیجے میں وزیر مملکت علی محمد خان کی سربراہی میں ایک سٹیرنگ کمیٹی بنائی گئی ہی.
انہوں نے بتایا کہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا معاملہ پارلیمان کے حوالے کر دیا ہے اور حکومت نے اس مطالبے کو تسلیم کیا ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے بارے میں بیان پر مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ صرف الزام ہے اور ٹی ایل پی پاکستان اور اس کے آئین کی وفادار جماعت ہے فواد چوہدری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے حق میں بھارت سے ٹویٹس ہو رہی تھیں.مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ کسی پاکستانی کو غدار کہنا سب سے بڑی گالی ہے اور اسی وجہ سے فواد چوہدری کو کوئی پسند نہیں کرتا مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت میں ایک وزیر ایک بات کرتا ہے تو دوسرا وزیر دوسری بات کرتا ہے اگر حکومت کی کوئی پالیسی ہے تو جسے وہ ہضم نہیں ہو رہی اس کو چپ کرا دی. تحریک انصاف کی حکومت نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی گذشتہ برس دسمبر میں تشکیل نو کرتے ہوئے ایک طویل عرصے تک رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ رہنے والے مفتی منیب الرحمان کو ہٹا دیا تھا ان کی رویت سے متعلق کئی فیصلے متنازعے رہے تھے لیکن وہ اس عہدے پر قائم رہے انہیں تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات میں بھی شامل کیا گیا ہی.ایک سوال کے جواب میں کہ تحریک انصاف اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان سیاسی اتحاد کی باتیں چل رہی ہیں تو اس پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن الائنس کی باتیں کرنے والے اور ٹی ایل پی جانیں، یہ میرے ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے، میرے ایجنڈے کا حصہ امن، سلامتی ہی.مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.