Live Updates

وزیرخار شاہ محمود قریشی کراچی سے ریلی کی صورت میں مٹھی جلسہ گاہ پہنچ گئے

سندھ کی عوام سے پیپلزپارٹی ظلم کر رہی ہے سندھ میں آٹا 80 روپے کلو ، پنجاب بھر میں 55 روپے کلو ہے یہ سارا پیسا زرداری کے پیٹ میں جاتا ہے،شاہ محمود

جمعرات 4 نومبر 2021 23:59

کراچی/عمرکوٹ/مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2021ء) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کراچی سے ریلی کی صورت میں مٹھی جلسہ گاہ پہنچے ان کے ہمراہ مخدوم زادہ زین حسین قریشی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، اراکین اسمبلی لال مالہی، جئے پرکاش لوہانا، ایم پی اے ریاض حیدر، پی ٹی آئی رہنما حاجی نثار احمد آرائین، حاجی اصغر پلی، خانصاحب اکبر پلی، اور دیگر بھی ریلی میں شریک تھے۔

مخدوم شاہ محمود حسین قریشی ریلی کی صورت میں کراچی سے جامشورو، حیدرآباد، میرپورخاص، شادی پلی، بچہ بند، راجا رستی، عمرکوٹ پہنچے جہاں شاندار استقبال کیا گیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی مٹھی میں پی ٹی آئی رہنما ایڈووکیٹ لجپت سورا کی جانب سے دیوالی کی مناسبت سے منعقد جلسے میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا تھرپارکر میں ہم آزادی سے ہندو برادری کے ساتھ دیوالی منارہے ہیں لیکن قریب ہی راجستھان میں مسلمان مظالم کا شکار ہیں کشمیر میں محرم، عید نمازوں پر پابندی ہے تمام ہندو برادری کو میں دیوالی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ہندو کمیونٹی فیصلہ کرے کیا وہ نیا راستہ چننے کے لیے تیار ہے میں 2013 میں تھر کے لوگوں کو حوصلہ دینے کے لیے آیا میرے پولنگ اسٹیشنز کو جلادیا گیا لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرکے مجھے شکست دی گئی تھر والو میں یہاں اپنے لیے یا قومی اسمبلی کی سیٹ کے لیے نہیں آیا میری پاس قومی اسمبلی کی سیٹ موجود ہے میں تھر میں تبدیلی کا جھنڈا گاڑنے کے لیے آیا ہوں عمران خان سندھ کے لوگوں کو غلامی کے توک سے آزاد کرنا چاہتا ہے عمران خان محروم طبقات کو انصاف دلانے کی کوشش کررہا ہے عمران خان کو نیچا دکھانے کے لیے ہر حربا استعمال کیا جارہا ہے فیک نیوز کا طوفان ہے لیکن ایک حوصلہ ہے عزم ہے وزیراعظم کہتے ہیں میں روز ایک نئے جہاد کے لیے نکلتا ہوں وہ جہاد پسماندگی، جہالت، غربت کے خلاف ہے۔

معاشی مشکلات رکاوٹیں اور سازشیں بھی ہیں دیر ضرور ہے لیکن اندھیر نہیں ہے ہر تاریک ارت کے بعد اجالا ہے جنہوں نے میرا ساتھ دیا میں مشکور ہوں میں پیر صاحب پاگارہ، ارباب غلام رحیم، اقلیتی گوٹھوں، اور تمام قوموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں میں ہر مزدور، ماں بہن کا مشکور ہوں جس نے بلے کے نشان پر مہر لگائی میں اگرمایوس ہوتا تو مٹھی نہیں آتا جتنا ظلم کرنا ہے کر کتنی ایف آئی آر کاٹو گے کتنے سرکاری ملازموں کے تبادلے کرو گے کتنوں کی زمینوں پر قبضے کرو گی حالات بدلیں گے یہاں جیتنے والے واپس نہیں آتے میں ہار کر یہاں موجود ہوں عمران خان کو اللہ پاک نے عزت بخشی ہے میری سیاسی نگاہ سندھ میں تبدیلی دیکھ رہی ہے آج سے اپنی صفوں کو متحد کرلیں تھرپارکر میں ہم نے صحت کارڈ دہے ہم نے کسی میں تفریق نہیں کی 10 لاکھ کی سالانہ ہر کنمبے کو یہ سہولت میسر ہوگی میں عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں سندھ میں انسانی ضروریات کی ضرورت ہے ایک ارب روپیا اپنے حلقے کی عوام کے لیے منظور کرواکر آپ کے سامنے کھڑا ہوں سندھ کی حکومت نے اس میں رکاوٹ ڈالی تھر کے لوگوں کو روزگار نہیں دینا تو نہ دو لیکن ظلم سے نظام اور انصاف دیں۔

وزیر اعظم نے کل ایک شفاف پروگرام کا اعلان کیا ہے 120 ارب کے پیکیج کا اعلان کیا ہیملک کے پسے ہوئے طبقے کو رلیف مہیا کرنے کے لیے ہر حقدار کو میرٹ پر سہولت دی جائے گی کورونا کے دنوں میں دنیا بند ہوچکی تھی ہم نے کورونا میں احساس کیش پروگرام کا آغاز کیا لوگوں کو گھروں میں 12 ہزار کی سہولت دی گئی اسکیم عمران خان دے یہ لوگ کہیں بینظیر انکم پروگرام ہے ہم نے پروگرام بند نہیں کیا اس میں دو نمبری ختم کرکے صاف شفاف کرنے کی کوشش کی ہے میں ارباب غلام رحیم کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دینے تھر آیا ہوں لجپت بھیل نہ کوئی سرمایہ دار نہ کوئی جاگیردار ہے میں لجپت بھیل کو بھی مبارکباد دینے آیا ہوں جب دنیا یہاں کانپ رہی تھی تو نطام نے یہاں پر مقابلہ کیا ہم نے اس ظلم و پسماندگی کے خلاف جہاد کرنا ہے۔

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مٹھی میں دیوالی کے منعقد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا مودی کو پیغام دیتے ہیں کہ ہمارے ملک کا وزیر خارجہ ہندو برادری کے ساتھ مٹھی میں دیوالی منا رہے ہیں جبکہ بھارت میں مسلمانوں میں مظالم ہورہے ہیں ان پر ظلم و ستم کئے جارہے ہیں جس جس نے ظلم کیا ہے اس کا خاتمہ ہوں گا۔ سندھ میں بلاول زرداری نے عوام پر مظالم کئے ہیں عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے وہ بلاول ہائوس میں بیٹھیں یا اور کہیں ہو عوام ان کو نہیں بخشے گی۔

تھر کول ملازم دودو بھیل کے قتل خلاف احتجاج کرنے پر ہمارے کارکن لجپت سورانی کو جیل میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا وفاقی حکومت نے تھر کی عوم کو صحت کارڈ دیا ہے جس کے تحت ہر شخص اپنا مفت علاج کرا سکتا ہے۔275 ارب کی انشورنس کرائی گئی ہے۔ ہمارے کارکنوں کو تشدد بنانے والے پولیس افسران اور اہلکاروں پر لعنت بھیجتے ہیں۔تھر میں ہمارے کارکنوں پر تشدد ہوا۔

تھر میں آر اوپلانٹس کے فنڈز میں بڑی کرپشن کی گئی،بلاول ہاوس کا ناشتہ بھی آر اوپلانٹس کے فنڈز سے ہوتا ہے۔ سندھ کی عوام سے پیپلزپارٹی ظلم کر رہی ہے سندھ میں آٹا 80 روپے کلو ہے جبکہ پنجاب بھر میں آٹا 55 روپے کلو یہ سارا پیسا زرداری کے پیٹ میں جاتا ہے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی میں سب کچھ چھین لیا ہے صحت تعلیم صاف پانی سمیت عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

پی ٹی آئی ایم این اے جئے پرکاش لوہانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھرپارکر کے 600 گاؤں میں سمر پمپ لگنے جارہے ہیں اگلے مہینے کام شروع ہوجائے گا تھرپارکر میں وفاقی صحت کارڈ موجود ہیں لوگوں کے پاس کارڈ تو ہیں مگر سندھ حکومت کی اسپتالیں نہیں مجھے جتنی اسکیمیں ملیں سب تھر میں پیش کی ہیں۔مٹھی جلسے سے ایم این اے لعل مالہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا دیوالی کو چار چاند تب لگتے ہیں جب مخدوم صاحب تشریف لاتے ہیں سرحد پار اقلیتوں کے ساتھ ان کی قیادت کہاں کھڑی ہوتی ہے ان کے ساتھ کیا مظالم ہوتے ہیں بڑے ہجوم نے آج مخدوم صاحب کو ویلکم کیا لجپت سورانی ان کی قیادت کررہے ہیں۔

مٹھی میں جلسے سے پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر رمیش کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا دیوالی کا تہوار سچ کی جیت کے طور منایا جاتا ہے ظلم کے خلاف سچ کی جیت ہوئی دیوالی کا تہوار ہے شاہ محمود قریشی ہم سے زیادہ جوان نظر آتے ہیں دیوالی کی شب کامنائیں ہمیشہ پہلے دی جاتی ہے پندرہ دن پہلے خوشیاں شروع ہوجاتی ہیں۔چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن چیلارام نے کہا اس ملک میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں خوشی کا دن ہی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات