گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جی او آر کالونی کے طالبات کے وفد کا کوئٹہ کینٹ کا دورہ

جمعہ 5 نومبر 2021 00:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2021ء) گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جی او آر کالونی کے طالبات کے وفد نے کوئٹہ کینٹ کا دورہ کیا ۔ پاک آرمی نے طالبات کے کوئٹہ کینٹ آنے پر ان کا شاندار استقبال کیا ۔ پاک آرمی نے طالبات کو اسٹیشن لائبریری کا دورہ کرایا جہا ں طالبات نے لائبریری میں موجود کتابوں کا مطالعہ کیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں طالبات کو میری فورٹ ، اسٹاف کالج میوزیم کا بھی دورہ کرایا گیا۔ طالبات کو فوج میں بشمول لیڈی آفیسربھرتی ہونے،ملک وقوم خدمت کرنے میں لیڈی آفیسر کے کردار اورمسلح افواج میں خواتین آفیسر کی قربانیوں سے آگاہ کیا گیا۔طالبات نے افسران، جوانوں کے حوصلے اور پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا۔ اورپاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :