Live Updates

ًبجلی، گیس، پیٹرول، آٹا، چینی، گھی ہر چیز عوام کی پہنچ سے نکل چکی ہے : ذکر اللہ مجاہد

ٰآئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی میں قوم کا خون نچوڑنے کی پالیسیاں ملک میں نافذ کردی گئی ہیں جماعت اسلامی لوٹ مار کی سیاست کرپشن کے کاروبار کے خلاف اپنی جدوجہد سراج الحق کی قیادت میں جاری رکھے گی عمران خان کے حالیہ خطاب میں بجلی، پیٹرول مزید مہنگا کرنے کے اعلان نے قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کاکام کیا ہے

جمعہ 5 نومبر 2021 00:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2021ء) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بجلی، گیس، پیٹرول، آٹا، چینی، گھی ہر چیز عوام کی پہنچ سے نکل چکی ہے۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی میں قوم کا خون نچوڑنے کی پالیسیاں ملک میں نافذ کردی گئی ہیں۔ عمران خان کے حالیہ خطاب میں بجلی، پیٹرول مزید مہنگا کرنیکے اعلان نے قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کاکام کیا ہے۔

وزیر اعظم کی اپنی کابینہ میں آٹا مافیا اور چینی مافیا کے لوگ شامل ہیں جواس وقت عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ حکمرانوں نے عوام سے کیے اپنے تمام وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ اگر حکمران نااہل ہیں تو پھر انہیں اقتدار چھوڑ کر گھر چلے جانا چاہیے۔جماعت اسلامی لوٹ مار کی سیاست کرپشن کے کاروبار کے خلاف اپنی جدوجہد سراج الحق کی قیادت میں جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جماعت اسلامی این اے 125 کے زیر اہتمام بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ضلع کچہری لوئرمال پر عوام مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مارچ میں امیدوار قومی اسمبلی این اے 125 صوفی خلیق احمد بٹ، امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 149 ملک محمد منیر بھی شرکاء مارچ سے خطاب کیا۔ عوام مارچ میں سیکرٹری جماعت اسلامی وسطی لاہور عمر شہباز،ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ ، امیر پی پی ندیم ابراہیم، حافظ لئیق احمد سمیت بڑی تعداد میں نوجوانوں اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں حقائق کی درست تصویر کشی نہیں کی اگر خان صاحب نے مہنگائی کا موازنہ امریکہ و یورپ سے کرنا ہے تو ان ممالک کی عوام کو میسر سہولیات کا بھی ذکر کریں۔پاکستان میں مہنگائی و بیروزگاری خطے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں حقائق کی درست تصویر کشی نہیں کی۔ مہنگائی کا موازنہ امریکہ و یورپ سے کرنا ہے تو ان ممالک کی عوام کو میسر سہولیات کا بھی ذکر کریں۔

پاکستان میں مہنگائی و بیروزگاری خطے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ حکومت نے سوا تین سال میں محرومیاں اور مایوسیاں بانٹیں۔ قائدین نے عوامی مارچ میں قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے تمام مسائل کا واحد حل دیانتدار قیادت کا قتدار اور اسلامی نظام زندگی سے وابستہ ہے جب تک ملک میں عوام کا درد سینوں میں رکھنے والی قیادت ایوانوں نہیں پہنچے گی عوامی مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھیں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات