انجمن طلباء اسلام کا 3روزہ تجدید عہد وفا طلبہ کنونشن(کل)سے شروع ہوگا

جمعہ 5 نومبر 2021 00:09

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2021ء) انجمن طلباء اسلام کا 3روزہ تجدید عہد وفا طلبہ کنونشن 5نومبر سے ملتان میں شروع ہورہا ہے کنونشن میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر سے بھی طلبہ وفود شریک ہونگے ،انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر اعظم رانجھا نے بتایا کہ 7نومبر بروز اتوار کنونشن کی اختتامی نشست کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی ہونگے ،بانی سابق مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام و سابق وفاقی وزیر پٹرولیم حاجی محمد حنیف طیب،سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی،مرکزی امیر جماعت اہلسنت پاکستان علامہ سید مظہر سعید کاظمی،صدر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان شیخ طاہر انجم،مرکزی امیر مصطفائی تحریک پاکستان غلام مرتضیٰ سعیدی،مرکزی صدر پاکستان فلاح پارٹی امانت علی زیب،چیئرمین المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ یو کے عبدالرزاق ساجد،اور بانی رکن اے ٹی آئی میاں فاروق مصطفائی،اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب وسیم ممتاز،اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب محمد ایوب بزدار،ممبر پنجاب بار کونسل ملتان رانا طفیل نون سمیت دیگر طالب علم رہنما خطاب کریں گے مرکزی صدر اعظم رانجھا نے مزید کہا کہ طلبہ کنونشن استحکام پاکستان اور طلبہ حقوق کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

انجمن طلباء اسلام کے کارکن وطن عزیز کے خلاف اندرونی و بیرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔