کانپورمیں30افراد میں مہلک زیکا وائرس کی تصدیق

جمعہ 5 نومبر 2021 14:25

کانپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2021ء) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں مہلک زیکا وائرس کا قہر ہنوز جاری ہے اور گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 30نئے افراد کی تصدیق ہوئی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زیکا وائرس سے متاثرہونے والے ان 30افراد میں 27مرد اور 3خواتین شامل ہیں جس کے بعد ضلع میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 66ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ہرجندر نگر اور آدرش نگر سے سامنے آئے ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق زیکا وائرس 'ایڈز' مچھر سے بھی پھیلتا ہے لیکن یہ زیکا وائرس ڈینگی سے زیادہ خطرناک ہے، کیونکہ زیکا کی کوئی ویکسین نہیں ہے اور نہ ہی کوئی علاج، جس کی وجہ سے موت کا خطرہ ہے۔یہ وائرس حاملہ خواتین کے لیے زیادہ خطرناک ہے، کیونکہ یہ آسانی سے جین تک پہنچ جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :