سندھ ہائی کورٹ، ہینڈ گرینڈ رکھنے کے مقدمے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کارکن کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

جمعہ 5 نومبر 2021 14:38

سندھ ہائی کورٹ، ہینڈ گرینڈ رکھنے کے مقدمے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کارکن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے ہینڈ گرینڈ رکھنے کے مقدمے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کارکن ملزم عالم عرف عمر عرف جان عالم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں بینچ نے ہینڈ گرینڈ رکھنے کے الزام میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کارکن کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم عالم عرف عمر عرف جان عالم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ استغاثہ کے مطابق خصوصی عدالت نے ملزم عالم عرف عمر کو 5سال قید، 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ سائٹ پولیس نے ملزم کو 4جون 2016 کو سیمنز چورنگی سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی ملا فضل اللہ گروپ سوات سے ہے۔ ملزم دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، فرقہ وارانہ قتل جیسے دیگر جرایم میں بھی ملوث ہے۔