Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کا ریلیف پیکیج قوم کیلئے شروع ہوچکا ہے‘ڈاکٹر لیاقت علی خان

رات کے اندھیرے میں ریلیف پیکیج کا پہلا بم ‘پٹرول مہنگا کرنے کی صورت میں قوم پر گرا دیا گیا دسمبر تک پٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر تک جائیگی اسی طرح چینی بھی اپنی ATM کو نوازنے کیلئے مزید مہنگی ہوگی

جمعہ 5 نومبر 2021 15:05

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان کا ریلیف پیکیج قوم کیلئے شروع ہوچکا ہے رات کے اندھیرے میں ریلیف پیکیج کا پہلا بم ‘پٹرول مہنگا کرنے کی صورت میں قوم پر گرا دیا گیا ہے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے ہوگئی ہے جبکہ مزید مہنگائی کے بم قوم پر برسنے والے ہیں چینی پٹرول سے مہنگی ہوگئی ہے جس کی قیمت مختلف علاقوں میں 150 روپے کلو تک جا پہنچی ہے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کرنا شروع کردیا ہے اپنی تقریریوں میں انہوں نے کہا تھا کہ میں انہیں رولاؤںگا اور انہوں نے قوم کو رولانا شروع کردیا ہے دسمبر تک پٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر تک جائیگی اسی طرح چینی بھی اپنی ATM کو نوازنے کیلئے مزید مہنگی ہوگی ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا کہ عمران خان سے قوم کا اعتماد اٹھ چکا ہے جو شخص اپنی بات کا پہرہ نہ دے سکے وہ ملک کی چوکیداری کیا خاک کریگا اگر یہ چند دن اور برسر اقتدار رہ گیا تو قوم بھوکے مرنے پر مجبور ہوجائیگی اس لئے اس سے چھٹکارا وقت کا تقاضا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات