پرنس آغا موسیٰ کی زیر صدارت بلوچستان پارک قلات میں بلوچستان نیشنل پارٹی کا اہم اجلاس، پارٹی سیاسی صورتحال اور دیگر ایجنڈا پر تبادلہ خیال

ہفتہ 6 نومبر 2021 00:27

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2021ء) بلوچستان پارک قلات میں بلوچستان نیشنل پارٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس آغا موسی جان بلوچ منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ اجلاس میں پارٹی سیاسی صورتحال اور دیگر ایجنڈا پر تبادلہ خیال کیا گیا بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر باڈی اجلاس میں پارٹی عہداران و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس آغا موسی جان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلات بی این پی کا گڑھ ہے اور رہیگا انہوں نے کہا یہ شہیدوں کی پارٹی ہے ڈکٹیٹر مشرف کے دور میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ہزاروں کی تعداد میں لیڈرز ورکرز کو جیل و زندان میں ڈالا گیا مگر اس کے باوجود بلوچستان نیشنل پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑا بلوچستان نیشنل پارٹی کو توڑ نے والے اپنی عزائم میں ناکام رہے انہوں نے کہا ضلعی سطح پر پارٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے ورکرز اپنی دن رات ایک کرے سازشی عناصروں کو اپنے مقصد میں کامیاب ہونے نہیں دینگے۔

(جاری ہے)

بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر قادربخش مینگل نے کہا کہ ہم شہید میر نور الدین خان مینگل مرحوم سردار محمد صدیق دہوار کے سیاسی شاگرد ہیں ہم اپنے شہیدوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے جانوں کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے انہوں نے کہا مرحوم سردار محمد صدیق دہوار کی پارٹی میں قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہے انہوں نے کہا سردار محمد صدیق دہوار کے ہم سیاسی وارث ہے انہوں نے کہا کچھ لوگ ان کی قربانیوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم ان کے سیاسی سوچ اور سیاسی نظریہ کے مطابق چلیں گے اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما حاجی عبدالفتاح عالیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک قومی و جموریت پسند پارٹی ہے بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام کی پارٹی ہے ہمارے قائد سردار اختر مینگل کے قیادت پر ہمیں فخر ہے ہمارا جان و مال سب ایسے لیڈر کیلئے قربان ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابقہ سٹی ناظم ملک عبدالناصر دہوار نے کہا سردار اختر جان مینگل کے مخلصانہ سیاست سے بلوچستان کے عوام مطمئن ہے ہم اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمیں ایسا لیڈر ملا ہے ایسے لیڈر کیلئے ہمارے جان جائے مگر ہمیں پرواہ نہیں۔

انہوں نے کہا دہوار قوم کے کچھ لوگ دوسری پارٹی میں شامل ہورہے ہیں وہ ان کا سوچ ہے مگر ہم بی این پی میں ہے اور آخر دم تک رہینگے۔قلات میں بلوچستان نیشنل پارٹی میں اب بھی دہوار قوم کے لوگ کافی تعداد میں موجود ہے وہ اپنے سوچ نظریہ پر سردار اختر جان مینگل کے کاروان میں شامل ہے اجلاس سے میر سہراب خان مینگل آغا قلندر جان احمدزئی ملک عبدلصمد بنگلزئی، ڈاکٹر محمد یوسف نیچاری کامریڈ خیرجان بلوچ ضلعی نائب صدر علی اکبر دہوار میر غلام نبی شاہوانی حاجی محمد رفیق شاہوانی ماما مہراللہ بارانزئی ضلعی ہیومن رائٹس سیکرٹری وحید بلوچ ماما عبدلقادر نصیراحمد شاہوزئی عبدلروف مینگل میر عبدالقادر نیچاری۔میر غلام مصطفے مینگل اور دیگر رہنماں نے بھی اظہار خیال کیا