پٹرولیم مصنوعات سمیت بجلی ‘ گیس کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کو تیزی سے نگل رہا ہے لیکن حکمرانوں کی اس کی کوئی پرواہ نہیں ، ایم پی اے میاں طاہر جمیل

ہفتہ 6 نومبر 2021 17:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات سمیت بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کو تیزی سے نگل رہا ہے لیکن حکمرانوں کی اس کی کوئی پرواہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ آٹا ‘ چینی ‘ گھی اور دیگر اشیاء ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں ۔ مہنگائی کا اژدھا 22 کروڑ عوام کو ہڑپ کرنے پر تلا ہوا ہے لیکن سلیکٹڈ حکمرانوں عوام کو دودھ شہد کے قصے سنانے میں مصروف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری سے عوام تنگ آچکے ہیں لیکن حکومت عوام کو کسی قسم کی بھی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ تین سال سے بھی زیادہ عرصہ گزر چکا ہے مگر حکومت آج تک ملک کے عوام سے ہر ایک نیا وعدہ کرکے جھوٹے دلاسے دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

کرپشن اور کرپٹ مافیا کی لوریاں دینے کی بجائے، حکومت عوام کے بنیادی حل کرنے میں بھی ناکام ہیں۔

عوام الزامات کی سیاست کے جاری ڈراموں سے اب تنگ آچکے ہیں وہ حکومت سے کارکردگی کا مطالبہ کرتے ہیں۔مسائل حل نہیں کرسکتی تو حکومت مستعفی ہوجائے۔ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کیونکر حالات کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔لوگوں کو سستا آٹا دستیاب نہیں، جبکہ مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ لوگوں کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے لگتا ہے کہ حکومت پر منافع خور مافیا مسلط ہے جو دیہاڑی بازی کے چکر میں عوام کو مشکلات میں دھکیل رہا ہے۔