جیکب آباد: انجمن تاجران اور ہندو برادری کے پولیس کے خلاف15روز سے جاری احتجاج میں وفاقی وزیر کی ہمشیرہ کی شرکت

عوام کے مسترد شدہ کو دوبارہ مشیر بنا کر پولیس موبائل دی گئی ہے جس کی بدولت جیکب آباد کی عوام پر ظلم کی پہاڑ توڑے جا رہے ہیں،وزیر اعلی ہائوس کی طرف اب مارچ کریں گے :ملیحہ سومرو کا اعلان

ہفتہ 6 نومبر 2021 20:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2021ء) جیکب آباد میں انجمن تاجران اور ہندو برادری کے پولیس کے خلاف15روز سے جاری احتجاج میں وفاقی وزیر کی ہمشیرہ کی شرکت،عوام کے مسترد شدہ کو دوبارہ مشیر بنا کر پولیس موبائل دی گئی ہے جس کی بدولت جیکب آباد کی عوام پر ظلم کی پہاڑ توڑے جا رہے ہیں،وزیر اعلی ہائوس کی طرف اب مارچ کریں گے :ملیحہ سومرو کا اعلان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں انجمن تاجران اور ہندو پنچائت کی جانب سے ایس ایس پی شمائل ریاض ملک کے خلاف 15روز سے جاری احتجاج میں وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو نے بھی گزرشتہ روز شرکت کی بعد میں صرافہ چوک سے پریس کلب تک احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں احمد علی بروہی ،لعل چند سیتلانی ،صرافہ یونین کے جمال الدین لکھن ،حاجی یوسف میمن ،اسرار گھنیو،محمد امین کیہر،اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے پولیس کے خلاف سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا دہرنے سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ سومرو نے کہا کہ جیکب آباد کی ہندو برادری اور بیوپاریوں کو تنگ کرنے والے دہشت گرد اور ملک دشمن ہیںالیکشن میں شکست کھانے والے کے کہنے پر پولیس جیکب آباد کے عوام کو تنگ کررہی ہے چوروں کے خلاف بولنے والوں کو حراسان کیا جا رہا ہے عوام کے مسترد شدہ پولیس کے ذریعے شہریوں سے اپنے ہارنے کا بدلہ لے رہے ہیںہم ہندو برادری ،بیوپاریوں اور شہریوں کے ساتھ ہیںشہر میں وارداتیں بڑھ گئی ہیں اور پولیس نیب زدہ کو تحفظ دینے میںمصروف ہے ،جمس ہسپتال میں فنڈس کی چوری کی جا رہی ہے بچوں کے تعلیم اور اسکول کے فنڈس پر ڈاکہ ڈالا گیا ایس ایس پی اپنا قبلہ درست کریں شہید بی بی کے بیٹے بلاو ل سے کہتی ہوں جمہوریت بہترین انتقام ہے جیکب آباد کی عوام نے آپکے ٹکٹ ہولڈر کو مستردکرکے بدلہ لیا آپ جیکب آباد پر رحم کرو اور اسی مسترد شدہ کو آپ نے مشیر بنا کر پولیس کی موبائل دے دی تاکہ وہ عوام پر پھر سے ظلم کرے ملیحہ سومرو نے کہا کہ جیکب آباد کی ہندو برادری اور تاجروں سے ظلم زیادتی اور پولیس گردی کے خلاف وزیر اعلی ہائوس کراچی جائیں گے اس کے بعد چیف جسٹس سے رجوع کیا جائے گا ،جیکب آباد کے شہریوں سے ہونے والئے ظلم اور غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔