چمن پاک افغان بارڈر زیرو پوائنٹ پر پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

افغانستان سے آنے والے بیمار مسافروں کا فری معائنہ، فری ادویات بھی تقسیم کی گئیں

ہفتہ 6 نومبر 2021 23:29

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2021ء) چمن پاک افغان بارڈر زیرو پوائنٹ پر پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں افغانستان سے آنے والے بیمار مسافروں کا فری معائنہ کیا گیا اور معائنہ کے بعد مریضوں میں فری ادویات بھی تقسیم کی گئی کیمپ میں پاک آرمی کے ڈاکٹروں نے حصہ لیا اور مریضوں کا تسلی بخش معائنہ کیا پاک افغان بارڈر پر آنے جانے والے مسافروں نے پاک آرمی کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کو خوش آئند قرار دیا اور امید کی کہ آئندہ بھی اس طرح کے کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا اس کیمپ سے افغانستان سے آنے والے بیمار مسافروں کا بہت فائدہ ہو سکے گا کیمپ میں درجنوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا کیمپ میں زیادہ مریض جن میں کمر درد اور گھٹنوں کے درد میں مبتلا تھے ان میں کہی مریضوں کو ہسپتال بھی ریفر کیا گیا اس کے علاوہ مسافروں کیلئے صاف پانی کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔