Live Updates

آنیوالے عام انتخابات میں عمران خان بری شکست کھائیں گی: منظور وسان

ہفتہ 6 نومبر 2021 23:42

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2021ء) مشیرزراعت سندھ منظور حسین وسان نے کہاہے کہ آنے والے عام انتخابات میں عمران خان بری شکست کھائیں گے، نئے عام انتخابات میں عمران خان کی پارٹی صفر ووٹ اٹھائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہاکہ عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد اپنا ایک بھی وعدہ وفا نہیں کیا، نیب کے بہانے زیادتیاں کی جارہی ہیں، اقتدار میں آتے ہی آپ نے پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی بات کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ آپ کی نااہلی کی وجہ سے پوری قوم پریشان و مایوس ہے، مہنگائی کی وجہ غریب عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں عمران خان بری شکست کھائیں گے، نئے عام انتخابات میں عمران خان کی پارٹی صفر ووٹ اٹھائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات