Live Updates

ْقومی اسمبلی اور سینٹ ممبران پر مشتمل قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس (آج) ہوگا

اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کے موجودہ امور پر بریفنگ دی جائے گی،

اتوار 7 نومبر 2021 13:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2021ء) قومی اسمبلی اور سینٹ ممبران پر مشتمل قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس (آج)پیر8نومبر کوہوگا،اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت 8 نومبر دن 11 بجے قومی اسمبلی ہال میں ہو گا۔اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کے موجودہ امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی سلامتی کی پارلیمانی کے اجلاس بلانے کیلئے نوٹس جاری کر دیئے گئے ،اجلاس میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف، پاکستان تحریک انصاف سے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مخدوم شاہ محمود قریشی کو شرکت کی دعوت دی گئی ، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین سے بلاول بھٹو زرداری، ایم ایم اے سے مولانا اسعد محمود اور پاکستان مسلم لیگ سے چوہدری طارق بشیر چیمہ مدعو کیا گیا ،بلوچستان نیشنل پارٹی سے محمد اختر مینگل، ایم کیو ایم سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی سے خالد حسین مگسی کو اجلاس میں شرکت نے دعوت دی گئی ،جی ڈی اے سے غوث بخش خان مہر، عوامی مسلم لیگ سے شیخ رشید احمد اور عوامی نیشنل پارٹی سے امیر حیدر اعظم خان بھی مدعو کیا گیا ،سینٹ سے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ،وفاقی وزراء پرویز خٹک، عجاز احمد شاہ، علی امین خان گنڈاپور، شفقت محمود، اسد عمر، شبلی فراز اور دیگر وزراء بھی شرکت کریں گے، وزیراعظم کے مشیر ظہیر الدین بابر عوان اور معاون خصوصی معید یوسف بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء اعلی، صدر آزاد وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے تمام ممبران بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات