لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادربلوچ کا چچا کی وفات پر میر محمد صادق عمرانی سے اظہار تعزیت

اتوار 7 نومبر 2021 18:45

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2021ء) پیپلز پارٹی بلوچستان کے کوارڈنیٹر اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادربلوچ نے عمرانی ہاوس جا کرپیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر میر محمد صادق عمرانی سے ملاقات کی اورچچا کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پی پی پی نصیر آباد کے ڈویژنل صدر بلال صادق عمرانی میر اصغر علی عمرانی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔میر محمد صادق عمرانی اور جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے باہمی دلچسپی اُمور پارٹی پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ۔