ْپنجاب حکومت کاکرونا اور ڈینگی سمیت مختلف بیماریوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

اتوار 7 نومبر 2021 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2021ء) پنجاب حکومت نے کرونا اور ڈینگی سمیت مختلف بیماریوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب حکومت نے تعلیمی نصاب کا مسودہ تیار کرلیاجس میں 15 سے زائد بیماریوں کو سائنس کی کتاب میں شامل کیا جائے گا۔پہلی سے 12 ویں جماعت تک یہ مختلف بیماریاں اب نصاب کا حصہ ہوں گی۔

(جاری ہے)

پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک کے کورس کرونا، ڈینگی بخار، موسمی فلو، کانگو بخار، اسموگ، شامل کیے جا رہے ہیں۔

چھٹی اور ساتویں کے لیے ڈینگی بخار، نگلیریا، موسمی فلو، لشمینیا، خارش، اسموگ، نمونیا، پیپاٹئٹس، ایڈز، ذیابیطس، ٹی بی، خسرہ، روٹا ڈائریا، کانگو وائرس شامل کیے جائیں گینویں اور دسویں جماعتوں کی کورس بک میں کرونا وائرس، ڈینگی بخار، ایڈز، بریسٹ کینسر، نگلیریا، اسوگ، لشمینیا، ملیریا، ہیپاٹائٹس، ذیابیطس، ٹی بی، روٹا ڈائیریا، کانگو وائرس کے علاوہ حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے بھی معلومات شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔