Live Updates

-اگر مجھے پانچ سالہ مدت پوری کرنے دی جاتی تو بلوچستان کا نقشہ بدل دیتا،ثناء اللہ زہری

اتوار 7 نومبر 2021 22:25

-اگر مجھے پانچ سالہ مدت پوری کرنے دی جاتی تو بلوچستان کا نقشہ بدل دیتا،ثناء ..
+قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2021ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا ہیکہ مجھے وزارت اعلی کے منصب پر کم وقت ملا اگر میں پانچ سالہ مدت پورا کرتا تو بلوچستان کا نقشہ ہی بدل دیتا، عمران نیازی صرف باتیں کرتے ہیں کہ یورپ میں جو کرپشن کرتا ہے تو اسکو سزا ملتی ہے مگر یہ بات نہیں کرتا کہ جو وزیراعظم اپنے ملک کے عوام کو بیوقوف بناتا یا انہیں دھوکہ دیتا ہے اسکا انجام کیا ہوگا کہتے ہیکہ اگر وہ ایسا کرے تو اسے چوراہیں پر لٹکاتے ہیں۔

قلات پایہ تخت رہا ہے، یہ نوری نصیر خان کی دھرتی ہے یہاں پر خان عبداللہ خان، میرے داد شہید نواب نوروز خان اپنے سات بیٹوں سمیت دفن ہیں ۔ یہ قلات ہمارے لئے مقدس سرزمین کی حیثیت رکھتا ہے آج سے نہیں صدیوں سے ہمارے آباواجداد قلات سے وابسطہ رہے ہیں اور جب بھی قلات پر برا وقت آیا ہے یہاں کے دیگر قبائل جبکہ خصوصا ہمارے قبائل نے ہمیشہ خان آف قلات کا ساتھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

قلات کے لوگوں کا سیاست سے بہت لگاو ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے ہم نے یہ شمولتی کاروان کوئٹہ سے شروع کی تھی یہ سلسلہ آج اس بابرکت سرزمین کی توسط سیگرینڈ شمولیتی پروگرام شروع کیا آج ہم چیف آف دہوار سردار شکیل احمد دہوار، سردار زادہ نعیم جان دہوار اپنے رفقا و قبیلہ کے افراد سمیت دیگر سینڑوں قبائلی و سیاسی رہنماوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں قلات میں انکی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط اور منظم ہوگی قلات کے بعد نصیرآباد ڈیرہ اللہ یار سمیت بلوچستان کے کونے کونے میں شمولیتں ہونگی۔

پیپلز پارٹی کسانوں کی پارٹی ہے لیبر کی پارٹی ہے شہیدوں کی پارٹی ذوالفقارعلی بھٹو نے پھانسی کے پھندے کو قبول کیا مگر ظالم حکمرانوں کے سامنے جھکنا قبو نہ کیا ان خیالات کا اظہار قلات میر احمد یار خان فٹبال اسٹیڈیم میں گرینڈ شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی این پی سے سینئر رہنماوں ڈاکٹر یوسف زہری، جمعیت طلبا اسلام کے صوبائی صدر حافظ فضل رحمانی، میر خضر حیات شاہوانی اپنے برادری سمیت، باب پارٹی کے ملک عبدالعلیم نیچاری برادری سمیت، عبدالمنان دہوار، سعید یوسف بلوچ، فرزند اسماعیل بلوچ، منگچر سے سردارزادہ شاہ فیصل لانگو، نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر کامریڈ نصیر محمد شہی، محمد تاوہ سے وڈیرہ محمد عثمان نیچاری میر سرفراز نیچاری، ایس پی ریٹائرڈ نور محمد نیچاری، مولانا اعتبار سعیدی، میر عبدالرشید ساسولی، میر ریاض شاہوانی، سمیت دیگر کثیر تعداد میں لوگوں نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر باقاعدہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

اس موقع پر مختلف قبائل شاہوانی، دہوار، عالیزئی، جتک، نیچاری، پندرانی، مینگل، سمالانی، محمد شہی، چنال، لانگو و دیگر قبائل سے افراد نے بھی شمولیت کا اعلان کیا جلسے سے سردار شکیل احمد دہوار سردار زادہ نعیم جان دہوار نے کہا کہ عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری کی قیادت میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کررہے ہیں انشا اللہ صوبہ سمیت قلات کی تقدیر بدلنے کیلئے دن رات ایک کرینگے سردارزادہ نعیم جان دہوار نے کہا کہ جب میں طالب علمی کے زمانے میں بی ایس او کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی سے وابسطہ رہا مگر جس مقصد کیلیے بی این پی بلوچستان کو عوام کیحقوق کیلیے جدوجہد کرنے لگی مگر کچھ وقت کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی اختلافات کاشکار ہوئی اور اس میں سے اہم رہنماوں نے اپنا راستہ جداکیا جس کی وجہ سے کارکنوں میں مایوسی پھیل گیا اور پارٹی عوامی مفادات سے ہٹ گئی تو اس وجہ سے آج میں پیپلز پارٹی میں اپنے قبیلہ اور کارکنوں کے ساتھ شامل ہورہا ہوں کیونکہ پاکستان میں اس وقت کسانوں اور مزدورں غریب طبقہ کیلیے پیپلز پارٹی آواز بلند کررہی ہے۔

میر صادق عمرانی نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کو بھی پی پی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں وہ ہمارے ساتھ شامل ہوکر جمہوریت کی بقا ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کرے۔ مقررین نے کہا کہ ملک پاکستان اس وقت بہت بڑی مشکل دور سے گزر رہا ہے کوئٹہ خضدار کے بعد قلات اور اس کے بعد نصیرآباد ڈیرہ اللہ یار میں بھی شمولیتں ہونگے پیپلز پارٹی کسانوں کی پارٹی ہے لیبر کی پارٹی ہے شہیدوں کی پارٹی ذوالفقارعلی بھٹو نے پھانسی کے پھندے کو قبول کیا مگر ظالم حکمرانوں کے سامنے جھکنا قبول نہ کیا تفصیلات کے مطابق قلات میں گرینڈ شمولیتی جلسہ عام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تقریب سے پیپلز پارٹی کے کوارڈینیٹر سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ، صوبائی صدر پیپلز پارٹی میر چنگیز خان جمالی، صوبائی جنرل سیکرٹری میر روزی خان کاکڑ، نواب محمد خان شاہوانی، سی سی ممبر میر صادق عمرانی، سابق وزیر پرنس آغا عرفان کریم احمد زئی، سابق صدر حاجی علی مدد جتک، سینیٹر ر میر حسین بخش بنگلزئی ارباب میر احمد دہوار، پروفیسر عبدالقدیر دہوار، ڈاکٹر محمد یوسف زہری، سعید یوسف بلوچ، رفیق سجاد نصیر شاہ دوپاسی میر کبیر قمبر مینگل حاجی ضیا الحق ابابکی ملک لطیف شاہوانی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو سندھ کے بعد پیپلز پارٹی کا دوسرا بڑا گڑھ بنائیں گے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا۔ مہنگائی بیروزگاری نیازی حکومت کا تحفہ ہے ہم اس حکومت سے نجات کیلئے بھٹو شہید کے وارث بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کرے۔ آنے والا دور پی پی کا ہوگا اور ملک کو اس بحران سے نکالنے کیلئے پیپلز پارٹی کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے شمولیتی پروگراموں میں سب سے بڑا آج کا گرینڈ شمولیتی جلسہ ہے جس پر قلات کے عوام مبارکباد کے مستحق ہے۔

سابق وزیر اعلی نواب ثنا اللہ خان زہری نے سابق وزیراعلی جام کمال کا نام لئے بغیر کہا کہ چند روز قبل رخصت ہونے والے صاحب جوکہ آخری دو مہینے اقتدار سے چمٹے رہے مگر یہ اقتدار آنی جانی چیز ہے ہمارے سامنے اقتدار کی کوئی حیثیت نہیں مگر وہ نہیں چاہتے تھے کہ بلوچستان کے عوام کے پیسے ان پر خرچ ہو مگر مجھے کم موقع ملا 35ہزار سے 40 ہزار خالی آسامیاں جو مختلف ادوار میں چھائے گئے تھے ہم نے وہ عوام کیلئے نکالا، ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کیلئے ایک ایک ارب روپے دیئے جبکہ صوبے کے ہر ضلع کو 25 پچیس کروڑ روپے عوام کے فلاح و بہبود کیلئے دیئے یہ عوام کا حق تھا۔

اگر پانچ سال پورے کرتا تو بلوچستان کا نقشہ بدل دیتا۔ میرا نعرہ پڑھا لکھا اور خوشحال بلوچستان تھا۔ عوام پیپلز پارٹی کے پیلٹ فارم پر متحد ہوکر بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کرے۔ قبل ازیں تقریب میں چیف آف جھالاوان سمیت تمام معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی جبکہ شمولیت کرنے والوں کو پارٹی پرچم پہنائے گئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ آخر میں تمام شرکا کے اعزاز میں سردار دہوار ہاوس میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات