ایف بی آر نے 23افسران کے تبادلے کسٹم کلکٹریٹ پشاور کر دیئے

پیر 8 نومبر 2021 17:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2021ء) ایف بی آر نے 23افسران کے تبادلے کسٹم کلکٹریٹ پشاور کر دیئے ہیں پشاور تبدیل ہونے والے کسٹم سپرنٹنڈنٹس ، انسپکٹرز ، سب انسپکٹرز اور دیگر عہدوں کے افسران کو فوری طور پر چارج سنبھالنے کی ہدایات کی ہے ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد سے پشاور کسٹم کلکٹریٹ میں تبدیل ہونے والے افسران میں مسعود خٹک ، نواز ش علی ، نصیر احمد ، عمران احمد خان ، سید محمد علی ، شوکت ملک ، شاہد مجید جعفری ، شعیب رانجھا ، محسن صدیقی ، عمر فاروق ، اعزاز احمد خان ، محمد قربان ، ایم الطاف عامر ، اشتیاق احمد ، بابر حسین ، اعجاز احمد ، طارق مجید ملک ، سہیل اختر ، عالمزیب ، کراچی کلکٹریٹ سے پشاور میں تبدیل ہونے والوں میں ظاہر شاہ ، اسفند یار علی خان ، جنید حشمت ، یعقوب مومن ، حیات محمد خان وغیرہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جنہیں باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ ، پشاور ڈرائی پورٹ ، نوشہرہ ڈرائی پورٹ ، طورخم سمیت مختلف کسٹم کے دفاتر میں تعینات کیا جائے گا ۔