کوئٹہ: خاتون پر پولیس تشدد کے خلاف خواتین نے ریڈ زون شہید فیاض سنبھل چوک پر دھرنا دیدیا

پیر 8 نومبر 2021 21:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2021ء) ژوب میں خاتون پر پولیس کی تشدد کے خلاف خواتین نے ریڈ زون شہید فیاض سنبھل چوک پر دھرنا دیدیا۔پیر کے روز ژوب کے خواتین اپنے مطالبات کے حل کیلئے ژوب سے کوئٹہ پہنچ گئے کوئٹہ پہنچتے ہی وزیراعلی ہائوس کے ساتھ ریڈ زون شہید فیاض سنبھل چوک پر دھرنا دیدیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خاتون سارا مندوخیل کاکہناتھاکہ ژوب کے با اثر سیاسی شخصیت کی وجہ سے پولس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہے ہیںڈی سی اور ایس پی ژوب نے ہمارے قبیلے کے افراد کے خلاف ایک بااثر شخصیت کے کہنے پر ایف آئی آر درج کیا ہے انہوں نے کہاکہ پولیس کی جانب سے ہمارے خاندان کی ایک خاتون روزی بی بی پر تشدد کیا ہے،پولیس کی تشدد سے سے روزی بی بی خاتون اس وقت موت اور زندگی کی کش مکش میں مبتلا ہے، سارا مندوخیل نے کہاکہ پولیس اور ادارے متعلقہ انتظامیہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔