ریاست جونا گڑھ پر بھارت کا ناجائز تسلط تاحال قائم، عالمی برادری خاموش ہے، اسلم فاروقی

جونا گڑھیوں کی جدوجہد آزادی کامیابی سے ہمکنار ہوگی، حمایت جاری رکھیں گے، عالمی برادری کو بیدار کیا جائے، چیئرمین ایم کیو ایس سی

پیر 8 نومبر 2021 21:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2021ء) بانیان پاکستان کی اولاد محب قوم کی سرگرم تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے بانی و چیئرمین، ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ اور 2013 کے عام انتخابات میں این اے 240 کراچی کے سابق امیدوار ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان فاروقی نے پاکستان سے الحاق کرنے والی پہلی مسلم ریاست جونا گڑھ پر بھارت کے ناجائز قبضے کے 74 برس مکمل ہونے کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاست جونا گڑھ جو 15 ستمبر سے 9 نومبر پاکستان کا حصہ رہی اور جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی طرح ریاست جونا گڑھ پر بھی بھارت کا ناجائز تسلط تاحال قائم ہے اور جونا گڑھ کے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھانے کا سلسلہ جاری ہے لیکن عالمی برادری خاموش ہے۔

(جاری ہے)

تاہم جونا گڑھیوں کی جدوجہد آزادی بہت جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور ریاست جونا گڑھ پر سے بھارت کا غاصبانہ قبضہ اور ظلم و جبر کا خاتمہ ہوکر رہے گا انہوں نے کہا کہ جوناگڑھیوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے انہوں نے حکومت پاکستان سے عالمی برادری کو ریاست جوناگڑھ پر بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف بیدار کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔