وزیر نجکاری سے جے پی مورگن کے وفد کی ملاقات ،نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کی نجکاری بارے تبادلہ خیال

قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کی نجکاری میں دلچسپی لے رہی ہے ، جے پی مورگن حکام

پیر 8 نومبر 2021 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2021ء) وزیر نجکاری محمد میاں سومرو سے جے پی مورگن کے وفد نے ملاقات کی جس میں نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کی نجکاری بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ جے پی مورگن حکام نے کہاکہ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کی نجکاری میں دلچسپی لے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر نجکاری نے کہاکہ نجکاری کمیشن نے پاور پلانٹس کی زمین ٹرانسفر انکم ٹیکس رعایت، بلڈنگ پلان کی منظوری سمیت متعدد مسائل حل کر لئے ہیں ، وزیر نجکاری نے کہاکہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کی نجکاری میں وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے ، جے پی مورگن حکام نے کہاکہ ملکی مفاد کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ ملکر آگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔

وفاقی وزیر محمد میاں سومر ونے کہاکہ کوویڈ 19 کی وجہ سے نجکاری پروگرام متاثر ہوا ۔