معیشت پر پروپیگنڈا صرف کرپشن بچا مہم کا شاخسانہ ہے، تمام کرپٹ ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں، شہباز گل

پیر 8 نومبر 2021 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2021ء) وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ معیشت پر پروپیگنڈا صرف کرپشن بچا مہم کا شاخسانہ ہے، تمام کرپٹ ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خود کو سیاست کے مہا گرو سمجھنے والے کرپشن کے مہارتھی ہیں، سیاسی ابتری کا یہ عالم ہے کہ کرپشن زدہ افراد معیشت پر بھاشن دیتے ہیں، موصوف کی کرپشن کی بدولت انہیں پارٹی میں مقام حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں توانائی بحران اور ملک اندھیروں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت پر پروپیگنڈا صرف کرپشن بچا مہم کا شاخسانہ ہے، تمام کرپٹ ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں، مقصد صرف ایک ہے کہ این آر او لیا جائے۔