حکومت پنجاب نے گنے کی کم از کم قیمت 225 روپے فی من مقرر کی ہے ، ڈپٹی کمشنر

منگل 9 نومبر 2021 15:34

جوہرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2021ء) ڈسڑکٹ شوگرکین پرچیز مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر خوشاب محمدحمزہ سالک نے کی۔اجلاس میں ایم پی اے ساجدہ آہیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوید احمد،اسسٹنٹ کمشنر قا ئدآ باد،اسسٹنٹ خضران علی ڈائریکڑانوائرنمنٹ طلحہ حنیف،سیکرٹری آر ٹی اے کامران اکبر،جوہرآباد شوگرملز اورکسانوں کے نمائندگان،پٹرولنگ،ٹریفک پولیس اور دیگرافسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں 20 نومبر سے شروع ہونے والے کرشنگ سیزن کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ صدرِ اجلاس نے شوگر ملز کو کسانوں کو بروقت ادائیگیاں کرنے، اپنے خریداری مراکز کی لسٹیں دینے اور میڈل مین کے کردار کو ختم کرنے کی ہدیت کی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے گنے کی کم از کم قیمت 225 روپے فی من مقرر کی ہے شوگر ملز اسی ریٹ پر کسانوں سے خریداری کرے۔

(جاری ہے)

کسانوں کی سہولت کیلئے  ڈی سی آفس میں ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے گنے کی لوڈڈ ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹر لگانے پر زور دیا اور کہا کہ حادثات سے بچنے کے لئے ریفلیکٹر کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اجلا س میں غیر قا نونی کنڈوں  کے خلا ف کر یک ڈاؤن کر نے اور دیگر کنڈا جات کی چیکنگ کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔صدرِ اجلاس نے کمیٹی کے تمام ممبران کو اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسانوں کو شوگر ملز انتظامیہ سے کوئی شکایت ہو یا مسئلہ درپیش ہو تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے،فوری اس کا ازالہ کیا۔