Live Updates

علماء و شعراء افکار اقبال کو اجاگر کریں ،متحدہ علماء محاذ

علامہ محمد اقبال عالم اسلام و مسلم امہ کا عظیم ورثہ و سرمایہ ہیں،مولانا تنویر الحق تھانوی

منگل 9 نومبر 2021 18:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2021ء) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر یوم اقبال کے موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میںخطیب پاکستان سابق سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی کی زیر صدارت منعقدہ محفل مذاکرہ افکار اقبال میں شریک علماء ،شعراء ،دانشور ،وکلاء،صحافی و دیگر شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علماء و شعراء افکار اقبال کو اجاگر کریں۔

پاکستان علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہے ۔علامہ اقبال نے امن و وحدت و اخوت اسلامی و جہاد پر زور دیا ہے۔علامہ اقبال کا فلسفہ اور افکار شوکت اسلام و جرات مسلم کا مظہر ہے ۔علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیرتب ہی پوری ہوگی جب مملکت خداداد پاکستان میں عدل و انصاف کی حکمرانی اور ظلم و نا انصافی، فرقہ واریت ،عصبیت کا خاتمہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

موجودہ عمران خان کی ظا لم و نا اہل حکومت نے قائد اعظم محمد علی جناح ، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ،شہید ملت لیاقت علی خان ،شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی جیسے اکابر قائدین کے تصور پاکستان کو دھندلااور مقاصد کو مسخ کردیا ہے ۔

متحدہ علماء محاذ قائدین پاکستان کے افکار و مشن و روایا ت کو زندہ رکھے گی۔ علامہ محمد اقبال عالم اسلام و مسلم امہ کا عظیم ورثہ و سرمایہ ہیں ۔محفل مذاکرہ سے مہمانان خصوصی مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی،پروفیسر حافظ محمد سلفی،علامہ پیر احمد عمران نقشبندی،علامہ علی کرار نقوی،شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ ترکی ،علامہ ڈاکٹر سعید احمد صدیقی ،امین الملت خواجہ امین نظامی،وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیرکشمیر فورم کے مرکزی صدروممتاز دانشورو قلم کار سردار مقبول زماںعباسی ،ممتاز شعراء وادیب پروفیسر منظر ایوبی،رونق حیات ساحر ،تنویر سخن،شائق شہاب ،سعد الدین سعد ،یاسر صدیقی سمیت علامہ عبد الخالق فریدی،سفیر امن علامہ سید سجادشبیر رضوی ،محمد اسلم خٹک ایڈوکیٹ ،سراج الدین امجدی،قاضی سمیع اللہ شام ،علامہ روشن دین الرشیدی،علامہ مرتضی خان رحمانی سلفی،مفتی مصدق الامین سلفی،مفتی فضل الرحمان ہمدرد و دیگر نے خطاب کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات