میر اعجاز خان سنجرانی نے ضلع چاغی میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے ،میر اسفندیارخان یار محمد زئی

ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی ہے ملازمت ودیگر اجتماعی کاموں کا جھال بچا دیا ہے، صدر بلوچستان عوامی پارٹی چاغی

منگل 9 نومبر 2021 22:35

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی ضلع چاغی کے صدر و قبائلی رہنما میر اسفندیارخان یار محمد زئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میر اعجاز خان سنجرانی نے ضلع چاغی میں بے شمار ترقیاتی کام کروائیں جنکی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی ہے ملازمت ودیگر اجتماعی کاموں کا جھال بچا دیا ہے انکا کہنا ہے کہ ایس ایم ای کے اسامیوں کو کریئٹ کرانا، 25 فیصد ادویات کا کوٹہ،ساڑھے پانچ ہزار متاثرین کو راشن کی فراہمی،54 کلیوں کو کھمبے کی فراہمی، سرفراز خان انٹر کالج، 25 کروڑ کی زرعی کولڈ اسٹوریج، گرلز اور بوائز اسکولز کوکمپوٹر لیب، مختلف اسکولوں میں فرنیچرز کی فراہمی، زمینداران کے لیے بلڈوزر کے گھنٹے، واٹر سپلاء اسکیمات، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تین ڈائلسسز کے مشینوں کی فراہمی کئی سال تک ادویات خرچہ وتنخواہ ذاتی ادا کرنا،ٹیکنیکل سینٹر کا قیام،سید کرم شاہ اور پیشک آبنوشی پائپ لائن،مشکیچہ ڈیم،نوکنڈی اسٹریٹ لائٹس،انٹر روڈ کی منظوری، اور کھمبوں کی فراہمی،تنگ کچاو ڈیم معذوروں کو ویل چئیرز، موبائل ٹاورز، نوکنڈی ماشکیل روڈ، دالبندین ٹو زیارت بلانوش روڈ، دالبندین پاسپورٹ آفس کی فعالیت اور یک مچ اور نوکنڈی کو گرڈ اسٹیشن کے ساتھ منسلک کروانا ایسے بے شمار منصوبے اپنی انتھک کوششوں سے مکمل کروائیں ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر اسفندیار خان یارمحمدزئی اور ضلعی و تحصیل کے تمام عہدیداران نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد کومدنظر رکھتے ہوئے میر اعجاز خان سنجرانی جو ایک تعلیم یافتہ اور قابل اور بلا تفریق عوام کے خدمت پر یقین رکھنے والا لیڈر ہے ضلع چاغی اور رخشان ڈویڑن کے پسماندگی اور میر اعجاز خان سنجرانی کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے حکومت میں اہم زمہداری دیا جائے تاکہ وہ چاغی، رخشان ڈویڑن سمیت بلوچستان بھر کے مظلوم و محکوم عوام کی بلا تفریق خدمت کر سکیں۔