ڈھاڈر کے نواحی گاؤںصبری میں لیویز کی کارروائی ،اشتہاری ملزمان گر فتار

منگل 9 نومبر 2021 22:35

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر کچھی بولان اصغر شہبازرند کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈرمحمد نعیم عمرانی کی زیر نگرانی تحصیلدار ڈھاڈر میر لیاقت علی جتوئی ،رسالدارمیجر کچھی حفیظ اللہ عباسی کی قیادت میں لیویز کمانڈوفورس نے ڈھاڈر کے نواحی گاؤںصبری کے مقامات پر کریک ڈاؤن کرکے چھاپے کے دوران لیویز کو مطلوب اشتہار ملزم فرد نمبر15/2017جرم زیر دفعہ302،147,148.

(جاری ہے)

149نا مزد ایف آئی آرملزم اشتہاری محمد عمر ولد پاردین اورمقدمہ فرد نمبر2/18جرم زیر دفعہ 380،457،ت پ مقدمہ فرد نمبر3/18ت پ میں دونوں کیسوں میں نامزد اشتہاری ملزم محمد حسین ولد گل شیر اقوام رائیجہ ساکنان گہی ڈھاڈر کو حسب ضابطہ گرفتار کرلیا بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتائے ہوئے ڈی سی کچھی اصغر شہباز رند،اے سی ڈھاڈر محمد نعیم عمرانی،تحصیلدار ڈھاڈر میر لیاقت علی جتوئی اور رسالدار میجر حفیظ اللہ عباسی نے کہا کہ لیویز فورس کچھی ڈھاڈر نے تہیہ کر رکھا ہے کہ علاقے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرکے دم لیں گے شرپسند عناصر جتنا کوشش کریں لیویز فورس انکو حراست میں لیکر رہے گی کچھی کی امن پر کسی کوخاطر میں نہیں لائیں گے امن امان کی قیام میں فورس کی قربانیاں رائیگاں نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی کو ہر قیمت پر ان جرائم پیشہ عناصر کی چنگل سے نجات دلائیں گے جو کبھی کھبار امن امان کو داؤ پر لگاکر رات کی تاریکی میں فرار ہونے کا راستہ ڈھونڈ نکالتے ہیںاب انکے تمام راستوں کو بند کرکے بہت جلد انکو کیفر کردار تک پہنچائیں گے لیویز فورس نے بحالی امن کیلئے ہمیشہ اور مثبت کردار ادا کیا ہے جسکی وجہ سے ضلع میںامن کی فضاء برقرار ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :