پی ڈی ایم پی پی پی کے بغیر بحال بھی، فعال بھی اورمیدان عمل میں بھی ہے، حافظ حمداللہ

پی پی پی پی ڈی ایم میں واپس آناچاہتی ہے تومولانافضل الرحمن اور پی ڈی ایم کی قیادت سے رجوع کرے، قمر زمان کائرہ کو جواب

منگل 9 نومبر 2021 23:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2021ء) پی پی رہنما قمرزمان کائرہ کے بیان پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پی پی پی کے بغیر بحال بھی، فعال بھی اورمیدان عمل میں بھی ہے۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سینٹ میں،،اپوزیشن لیڈرکے عہدے کے حصول کیلئے پی ڈی ایم کی پیٹ میں چھراگھونپا۔

انہوںنے کہاکہ جس دن پی پی سینٹ سے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفیکیشن حاصل کر رہی تھی اسی دن جاتی امراء میں ناشتہ میں بھی شریک تھی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قمرزمان کائرہ اور پی پی پی یہ بتائیں کیا یہ ایک ٹکٹ میں دومزے لینے کی کوشش نہیں تھیں، قوم کو بتایا جائے کہ کیا یوسف رضاگیلانی پی ڈی ایم کے ووٹوں سے سنیٹر نہیں بنا ۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی نے صادق سنجرانی کوجتوایا اور غفورحیدری کو ہروایا کیا ایسانہیں تھا پی پی پی ڈی ایم پر تنقید کرکے حکومت کی نہیں اپوزیشن کی اپوزیشن کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی پی ڈی ایم میں واپس آناچاہتی ہے تومولانافضل الرحمن اور پی ڈی ایم کی قیادت سے رجوع کرے، پی پی مہربانی کرے جس تالی میں کھایا اسی میں چھید کرنا مناسب نہیں۔

متعلقہ عنوان :