یو اے ای میں توہین مذہب اور مذہبی عدم برداشت سے متعلق خبردار کردیا گیا

توہین مذہب کے جرم میں سخت سزائیں دی جائیں گی جن میں 5 سال کی قید اور 2 لاکھ 50 ہزار درہم سے 2 ملین درہم تک کے جرمانے شامل ہیں

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 11 نومبر 2021 17:04

یو اے ای میں توہین مذہب اور مذہبی عدم برداشت سے متعلق خبردار کردیا گیا
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 11 نومبر 2021ء )  متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو توہین مذہب اور مذہبی عدم برداشت کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے حوالے سے خبردار کردیا گیا ۔ گلف ڈیجیٹل نیوز کے مطابق یو اے ای کے قانونی حکام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو نفرت یا امتیازی کارروائیوں کے خلاف خبردار کیا گیا ہے کہ 
توہین مذہب کے جرم میں سخت سزائیں دی جائیں گی جن میں 5 سال کی قید اور 2 لاکھ 50 ہزار درہم سے 2 ملین درہم تک کے جرمانے شامل ہیں۔

 اس ضمن میں متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکشن نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر امارات میں توہین رسالت کی کارروائیوں کا خاکہ پیش کیا ہے جو کچھ یوں ہے:                                                            

1. ’الٰہی ہستی‘ کی توہین کرنا ، حقارت یا بے عزتی کرنا۔

(جاری ہے)


2. کسی مذہب یا اس کی کسی بھی رسومات یا مقدس چیزوں کی توہین کرنا ، چیلنج کرنا ، بدنام کرنا ، تشدد یا دھمکی کے ذریعے لائسنس یافتہ مذہبی تقریبات میں خلل ڈالنا یا انہیں روکنا۔


3. کسی بھی طرح سے کسی بھی مقدس کتاب کی تحریف ، تباہی ، بے حرمتی یا توہین کرنا۔

4. کسی ایک رسول یا ان کی شریک حیات، خاندان یا اصحاب کی توہین ، بے عزتی یا انہیں بدنام کرنا۔

5. عبادت گاہوں، قبرستانوں یا قبروں کے تقدس کو تباہ کرنا، نقصان پہنچانا یا ان کی بے حرمتی کرنا۔