خسرہ مہم کے دوران علماء کرام،والدین،میڈیا ،سیاسی سماجی نمائندوں کو مہم کی کامیابی کیلئے اپنا حصہ ڈالنا چاہیے ،ڈاکٹر لیاقت علی رند

جمعرات 11 نومبر 2021 17:30

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2021ء) پندرہ نومبر سے شروع ہونے والی خسرہ روبیلا مہم کے حوالے سے ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند کی صدارت میں ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر جمیل احمد مستوئی،ایم ایس ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی کچھی محمد عمران خجک،ڈی ڈی او ڈھاڈر منیر احمد ،ڈسٹرکٹ کنسلٹنٹ یونیسیف کچھی محمد طارق کھوسہ،ڈبلیو ایچ او کی مانیٹرآفیسر عبدالصدام بنگلزئی،فوکل پرسن ایم آر بی آر ایس پی عبد الصمد مینگل،پروجیکٹ آفیسر ناصر مری،ڈی ایس وی فضل باروزئی ،بشکل سومرو،علماء کرام،صحافی برادری موجود تھے اجلاس سے ڈی ایچ او ڈاکٹر لیاقت علی رند،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر جمیل احمد مستوئی،ڈی ایس ایم محمد عمران خجک،ایم ایس ڈاکٹر فیاض ،منیر رند،مولانا احمد خان اور دیگر شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ کی بارہ روزہ مہم کے دوران علماء کرام،والدین،میڈیا اور سیاسی سماجی نمائندوں کو مہم کی کامیابی کیلئے اپنا حصہ ڈالنا چاہیئے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعان کیا جائے جہاں بھی آگاہی سیشن کی ضرورت ہو وہاں محکمہ صحت کے آفیسران اپنی خدمات دینے کیلئے تیار ہیں مہم کی کامیابی میں آگاہی سیشن منعقد کرنا اہم اور مثبت رول رہے گا علاقائی زبانوں میں عوام کو آسانی سے میزل روبیلا کی مہم کے بارے میںآگاہی پہنچائی جاسکتی ہے دیہی علاقوں میں جانے والی ٹیموں کو وہاں کی مادری زبان پر عبور رکھتے ہوئے عوام کو بہتر انداز میں خسرہ مہم کی افادیت سے متعلق شعور اجاگر کیا جائے تاکہ قومی لیول کی اس مہم میں ہمارا حدف اور مقصد آسان طریقے سے عوام تک پہنچ جائیں اور وہ اپنی نئی نسل کو خسرہ روبیلا کی جان لیوا وار سے محفوظ رکھ سکیں انہوں نے کہا کہ میزل روبیلا مہم کے دوران خدانخواستہ اگر کوئی بچہ موذی مرض جیسے ٹی بی،ایچ آئی وی ایڈز،کینسراور دیگر بیماری میں مبتلا ہوتو اسے ویکسین نہیں کیا جائیگی بلکہ حساس بچوں کو انکی طبیعت نارمل ہونے کے بعد خسرہ کے ٹیکے لگائیں جائیں گے تاہم اس حوالے سے والدین کو کوئی معلومات درکار ہوتو وہ محکمہ صحت کچھی سے رابطہ کرسکتے ہیں مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہمیں مشترکہ کوششیں کرنی ہیںجس میں تمام مکاتب فکر کا اہم کردار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :