پشاور :ڈپٹی کمشنر تورغر محمد فواد خان نے ضلع تورغر میں 15 نومبر سے شروع ہونے والی خسرہ اور روبیلا مہم کا افتتاح کردیا

جمعرات 11 نومبر 2021 21:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر تورغر محمد فواد خان نے ضلع تورغر میں 15 نومبر سے شروع ہونے والی خسرہ اور روبیلا مہم کا آج باقاعدہ افتتاخ بی ایچ یو جدباء میں کیا. اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تورغر بھی انکے ہمراہ موجود تھی. مذکورہ مہم 15 نومبر سے 27 نومبر تک جاری رہیگی اور اس کمپین کے دوران 15 سال تک کے ہر بچے کو خسرہ اور روبیلا ویکسین لگائی جائے گی.

(جاری ہے)

قبل ازین ڈپٹی کمشنر تورغر محمد فواد خان کا تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف سکولوں اور تعلیمی مراکز کا دورہ.

دوران وزٹ ڈپٹی کمشنر تورغر نے طلباء کے ساتھ خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا اور انہیں تعلیم کی اہمیت اور افادیت پر ترغیب بھی دی. اس موقع پر انہوں نے Alternative Learning Program کے تحت جدباء میں قائم سکول کا بھی دورہ کیا. ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ALP اسفندیار خان نے ڈپٹی کمشنر تورغر کو سکول کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا.

متعلقہ عنوان :