پاکستان پیپلز پارٹی نے این اے 133سے چوہدری اسلم گل کو ٹکٹ جاری کردیا

جمعرات 11 نومبر 2021 23:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ایک سادہ تقریب میں این اے 133سے چودھری اسلم گل کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری کر دیا۔اڈ موقع پر سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید ،جنرل سیکرٹری حسن مرتضی،سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ چودھری اسلم گل ہمارے دیرینہ اور سینئر ساتھی ہیں, پیپلز پارٹی کیلئے ان کی بہت جدوجہد ہی, مارشلائی دور سے لیکر آج تک بڑی ثابتقدمی اور استقلال کے ساتھ پیپلز پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہی, پارٹی نے انہی باتوں کو دیکھتے ہوئے انہیں ٹکٹ دیا,دریں اثنا پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت نے بارگاہ قصر حسیںن کوٹ لکھپت کا دورہ کیا جہاں قصر حسین کے بانی اور آزاد کونسلر اشرف حیدری نے انکا استقبال کیا،اس موقع پر جنرل سیکرٹری حسن مرتضی، انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ، این اے 133 کے امیدوار چوہدری اسلم گل، علی بدر، محسن ملہی، تنویر موہل،کامران واڑئچ، عبدالرحمن بھی موجود تھے۔

راجہ ریاض نے کہا کہ ہم آپ کے پاس آئے ہیں ،این اے 133 میں اسلم گل کی حمایت کی ضرورت ہے۔ اشرف حیدری نے کہا کہ اسلم گل کو جتوانے کیلیے بھرپور تعاون کرینگے۔