ڈپٹی کمشنر تورغر اورڈپٹی کمشنر لوئر کوہستا ن نیخسرہ اور روبیلا مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

جمعرات 11 نومبر 2021 23:36

تورغر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر تورغر محمد فواد خان اورڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان سیف الاسلام نے ضلع تورغر اورکوہستان لوئر میں 15 نومبر سے شروع ہونے والی خسرہ اور روبیلا مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔جمعرات کے روز افتتاح کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تورغر بھی ان کے ہمراہ موجود تھی-مہم 15 نومبر سے 27 نومبر تک جاری رہی گی اور اس کمپین کے دوران 15 سال تک کے ہر بچے کو خسرہ اور روبیلا ویکسین لگائی جائے گی-قبل ازین ڈپٹی کمشنر تورغر محمد فواد خان کا تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف سکولوں اور تعلیمی مراکز کا دورہ کیا۔

دورہ کیدوران ڈپٹی کمشنر تورغر نے طلبا کے ساتھ خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا اور انہیں تعلیم کی اہمیت اور افادیت پر ترغیب بھی دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نیمتبادل لرننگ پرگرام کے تحت جدبا میں قائم سکول کا بھی دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر اے ایل پی اسفندیار خان نے ڈپٹی کمشنر تورغر کو سکول کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر سیدسیف الااسلام شاہ ضلع کوہستان لوئر میں 15 نومبر سے 27نو مبر تک شروع ہونے والی خسرہ اور روبیلا مہم کا فتتاح گورنمنٹ ہائی سکول پٹن میں کردیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہستان لوئر، اساتذہ کرام اور معززین علاقہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔مہم 15 نومبر سے 27 نومبر تک جاری رہی گی اور اس مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے ہر بچے کو خسرہ اور روبیلا ویکسین لگائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :