اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ چارسدہ کی کارروائی، صفائی کی ناقص صورتحال پر 2 ہوٹل سیل،بھاری جرمانہ عائد

جمعہ 12 نومبر 2021 16:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2021ء) فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈاتھارٹی خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹرجنرل شاہ رخ علی خان کی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ چارسدہ محمد ابراہیم خان نے تحصیل تنگی بازار میں صفائی کی ناقص صورتحال پر 2 ہوٹلوں کو سیل کرکے بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فوڈ سیفٹی آفیسر ارشد خان بھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ چارسدہ نے کہا کہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے ہوٹل مالکان کو ہدایت کی کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری کریں بصورت دیگرخلاف ورزی کے مرتکب افرادکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔