سرگودھا میں سیلاب ، پانی ومویشی چوری، بجلی کے غلط بلوں سے متعلق معلومات کیلئے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم قائم

جمعہ 12 نومبر 2021 17:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے کورونا وائرس ، سیلاب ، پانی ومویشی چوری اور بجلی کے غلط بلوں سے متعلق معلومات   کیلئے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم قائم کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

کنٹرول روم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ کی زیر نگرانی 24 گھنٹے کام کرے گا ۔ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز کو اس ضمن میں شکایات کے ازالہ کیلئے فوکل پرسن مقرر کیاہے  جبکہ  کنٹرول روم میں عملہ کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی  ہیں ۔ کنٹرول روم کا رابطہ نمبر 048-9230865 اور 048-9230043 ہے ۔