Live Updates

وزیراعظم اپنی صفوں میں ’’ آستین کے سانپوں‘‘ کو تلاش کریں، مقررین

علماء و مشائخ طلباء اور اقلیتوں کے بلاجواز گلے کاٹنے والوں کو معافی دینے کا حکومتی وزراء کے پاس کوئی شرعی جواز نہیں سکیورٹی پاک افواج و فورسزکے شہداء پر حکومتی سودے بازی نا قابل قبول ہے،غیر ذمہ دار وفاقی وزراء کے خلاف وزیر اعظم فوری نوٹس لیں، پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام شہداء اے پی ایس کی یاد میں ملک گیر دعایئہ اجتماعات سے خطاب

جمعہ 12 نومبر 2021 20:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2021ء) وزیراعظم عمران خان اپنی صفوں میں ’’ آستین کے سانپوں‘‘ کو تلاش کریں، علماء و مشائخ طلباء اور اقلیتوں کے بلاجواز گلے کاٹنے والوں کو معافی دینے کا حکومتی وزراء کے پاس کوئی شرعی جواز نہیں،سکیورٹی پاک افواج و فورسزکے شہداء پر حکومتی سودے بازی نا قابل قبول ہے۔غیر ذمہ دار وفاقی وزراء کے خلاف وزیر اعظم فوری نوٹس لیں۔

پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام شہداء اے پی ایس کی یاد میں ملک گیر دعایئہ تقریبات منعقد کی گیں۔خطبات جمعہ میں شہید آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کیلے قرآن خوانی اور اجتماعی دعائیں کروائی گی۔اس موقع پرمرکزی راہنما محمد شاداب رضا نقشبندی کا لاہور،رکن مرکزی رابطہ کمیٹی انعام اللہ خان قادری پشاور،علامہ نور احمد قاسمی سکھر ،محمد محمد علی بلوچ کوئٹہ ،جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھو کھرملتان ،عثمان شبیری، سردار محمد طاہر ڈوگر ، شریف الدین قذافی و دیگر ملک بھر میں مختلف اجتماعات سے خطاب۔

(جاری ہے)

محمد شاداب رضا نے کہا کہ دنیا کو دہشت گردی کے خطرات سے محفوظ رکھنے کیلے پاک افواج اور عوام نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔حکومت پاکستان کے نمایندوں کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی سے مزاکرات قوم کے اسی ہزار شہداء کے لہو سے غداری کے مترادف ہے۔ انعام اللہ خان قادری نے پشاور میں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ عمران خان نیازی قوم کوحکومتی وزراء کے بیان کی وضاحت پیش کریں،حکومت شہداء کے شرعی ورثاء کی اس بیان سے دل آزاری پر معافی مانگے۔

علامہ نور احمد قاسمی نے سکھر میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی واحد سپر پاورامریکہ آج بیس سال سے جاری جنگ افغانستان میں ہار چکی ہے۔ نظریاتی اقوام کبھی اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرتیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنی حکومتی کیبنیٹ میں موجود مفاد پرست اور انتہاء پسندانہ سوچ کے مالک وزراء کا نوٹس لیں۔اقتدار کے حصول اور طول کیلے پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو نظرانداز کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی۔

کوئٹہ میں تنظیمی اجلاس سے خطاب میں محمد علی بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی نظریاتی سوچ فکر شہادت کا فلسفے پر قائم ہے شہید فوجیوں کے لہو پر کسی سیاسی مفاد پر ست ٹولے کو شب خون مارنے نہیں دیں گے۔محمد شاداب رضا ،نور احمد قاسمی،مولانا علی نواز قاسمی،انعام اللہ خان،محمد علی بلوچ نے کہا کہ دن رات محاذ پر موجود سکیورٹی فورسز ملک دشمن قوتوں سے برسر پیکار پاک افواج کو تنہاء نہیں چھوڑ سکتے۔

ملکی سالمیت کے ساتھ کھیلنے والے نام نہاد سیاستدانوں کا راستہ روکیں گے۔آج ملک میں پایدار امن اور پر سکون سیاسی ماحول پاک افواج کی مرہون منت ہے۔ حکمران ٹولہ اپنی نالائقی اور نا اہلی کو ملکی ساکھ ،ملکی سالمیت کو حرف تنقید بنا کر چھپانا چاہتے ہیں۔ٹی ایل پی اور تحریک طالبان پاکستان دو الگ اور منفرد نظریات سوچ اور فکر کی عکاسی کرتی ہیں۔دونوں کے نضریات کو یکجا سمجھنا غلط فکر ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات