ض*پنڈی بھٹیاں،منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ،خواتین سمیت چار ملزمان گرفتار

جمعہ 12 نومبر 2021 22:15

Jپنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2021ء) تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،دو خواتین سمیت 4منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد، مقدمات درج، مزید تفتیش جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بلال ظفر کی قیادت میں حافظ آباد کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ منشیات فروش خاتون ثوبیہ سے 1270 گرام ہیروئن،بشری بی بی سے 1250 گرام ہیروئن،منشیات فروش امجد فاروق سے 1300 گرام چرس جبکہ منشیات فروش پرویز سے 1280 گرام چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔ گرفتار ملزمان سے سپلائرز اور سہولت کاروں سے متعلق مزید تفتیش جاری ہی