ش*اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان کی ننگرہار کے مسجد میں بم دھماکے کی مذمت

ہفتہ 13 نومبر 2021 01:00

‘ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں مسجد کے اندر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کو مسجد کے اندر شہید کرنا غیرانسانی فعل ہے۔مسجد کے اندر نمازیوں کو بے دردی سے شہید کرنیوالے انسانیت کے نام پر حیوان ہیں۔

(جاری ہے)

افغانستان میں خونریزی نہیں روکی تو اثرات وہاں تک محدود نہیں رہیں گے۔

پرامن پاکستان کیلئے پرامن افغانستان ضروری ہے، حالات کہیں اور جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی ہر شکل، ہر جگہ اور ہر وقت دہشتگردی کے خلاف کھڑی رہے گی۔انہوں نے شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انکی مغفرت اور زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائی