سرگودہا، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سرگودھا کے زیراہتمام اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس (کل) ہوگا

ہفتہ 13 نومبر 2021 23:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2021ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سرگودھا کے زیراہتمام اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کل 14نومبر کو منعقد ہوگا جس میںاپوزیشن جماعتوں کے ساتھ وکلا، صحافیوں ، تاجروں، ،کسانوں ،مزدوروں علماکرام ،اساتذہ،طلبااور دیگر تنظیموں کے افراد کو مدعو کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق جمعیت علمااسلام ضلع سرگودھا کے امیر مولانا مفتی شاہد مسعود اور دیگر نے کہا کہ نااہل حکمرانوں اور مہنگائی کے خلاف مشترکہ مشاورت کے لائحہ عمل کے لئے آج 14 نومبر کو ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان کی رہائش گاہ پر اجلاس ہو گا جس میں پی ڈی ایم ،اپوزیشن جماعتیں اور دیگر تنظیموں شرکت کریں گئیں انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کی پارلیمنٹ، ادارے ذرائع ابلاع اور باشعور محب وطن افراد ملک کی بگڑتی سماجی سیاسی معاشی صورت حال اور وطن کی سلامتی کو دردپیش بیرونی خطرناک چیلنج پر غور فکر کرنا ہو گا۔