Live Updates

جب سے یہ حکومت آئی ہے ہر شعبے کا ستیاناس کر دیا ،کبھی سنا نہ تھا پیناڈال، پیراسیٹا مول شارٹ ہو جائیگی‘احسن اقبال

ثابت کردیں 2021 میں میرے اثاثے 1993 سے ایک مرلہ بھی زیادہ ہیں تو میں سیاست چھوڑنے کیلئے تیار ہوں‘سیکرٹری جنرل (ن) لیگ

اتوار 14 نومبر 2021 19:35

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، موجودہ حکومت کو لا کر ملک کا ستیاناس کردیا گیا ہے ۔نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مجھے تین باتوں کا جواب دیں ،تمہارے پاس نیب سمیت تمام تحقیقاتی ادارے موجود ہیں تم نے مجھے پکڑ کر جیل میں ڈالا تم نے مجھے اس ترقی کی سزا دی جو میں نے نارووال کیلئے کی، تم پاکستان کی تمام ایجنسیاں میرے پیچھے لگالو عمران خان اگر ثابت کردیں کہ 2021 میں میرے اثاثے 1993 سے ایک مرلہ بھی زیادہ ہیں تو میں سیاست چھوڑنے کیلئے تیار ہوں ۔

احسن اقبال نے کہا کہ میں نے سی پیک کے 29ارب ڈالر کے منصوبے کامیاب کروائے ،پی ٹی آئی کے وزرا ء صبح شام (ن)لیگ کے خلاف باتیں کرتے ہیں ،انہوں نے نواز شریف،شہباز شریف اور دیگر لیگی رہنمائوں کے خلاف بلا وجہ مقدمات درج کروائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کتنا بڑا المیہ ہے پاکستان پر نالائق حکومت مسلط ہے جس نے قوم کو ڈینگی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ،جب ڈینگی پہلی بار آیا یہی عمران خان نواز شریف، شہباز شریف کا مذاق اڑایا تھا۔

جب سے یہ حکومت آئی ہے ہر شعبے کا ستیاناس کر دیا ہے، یوں لگتا اس ملک میں کوئی حکومت نہیں ،کبھی سنا نہ تھا پیناڈال، پیراسیٹا مول شارٹ ہو جائے گی ،یہ عمران خان ہمیں چور ڈاکو کہتا رہا،چینی160، کوگنگ 360 ، کسان کی ڈی اے پی کی بوری 8200 روپے سے تجاوز کر گئی ،کہتے ہیں ایماندار ہیں ایماندار ہوتے تو چینی بجلی گیس کو سستا کر کے دکھاتے ۔ انہوںنے کہاکہ2018 میں پی ٹی آئی حکومت کو لا کر ملک کا ستیاناس ، بیڑہ غرق کردیا گیا ہے ،جو بھی اشیا ئے خوردونوش لینے جاتا ہے وہ اس حکومت کو گالیاں نکال کر نہیں آتا ، اس مہنگائی نے عوام کاجینا محال کر دیا ہے ،اناڑی کو گاڑی پر بٹھائیںگے تو خود بھی مرے گا گاڑی کو بھی تباہ کرے گا ،اگر گاڑی اناڑی نہیںچلا سکتا تو 22 کروڑ عوام کا ملک کیسے چلا سکتا ہے ، اس نے ہماری خارجہ پالیسی تباہ کر دی ہے ،دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات