Live Updates

×پنڈی گھیب، عوام کی خدمت کرنا اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،صوبائی وزیر کرنل (ر) ملک محمد انور خان

اتوار 14 نومبر 2021 20:05

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2021ء) صوبائی وزیر محکمہ ریونیو پنجاب کرنل (ر) ملک محمد انور خان نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کرنا اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پانچ سال پورے کرئے گی۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں زمینوں اور جائیدادوں سے متعلق بنیادی ریکارڈ عوام کی دہلیز پر فراہم کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پنجاب کرنل (ر) ملک محمد انور خان نے اپنی رہائش گاہ پر آئے ہوئے حلقہ کی عوام کے مسائل حل کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق تحصیل ناظم ملک لیاقت علی خان بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے حلقہ کی عوام سے ملاقات کی ان کو درپیش مسائل کو سنا اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ انشائ اللہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرئے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات