لکی مروت اور سرائے نورنگ تحصیلوں میں تحصیل میئر شپ کیلئے 40امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار

پیر 15 نومبر 2021 22:39

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2021ء) لکی مروت اور سرائے نورنگ تحصیلوں میں تحصیل میئر شپ کے لئے مجموعی طور پر 40امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے ،جانچ پڑتال کے عمل کے دوران ریٹرنگ آفیسر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وحید احمد مغل تحصیل لکی مروت کی میئرشپ کے لئے خالد لطیف خان، سابق تحصیل ناظم ایڈووکیٹ فرید اللہ خان مینا خیل، لیاقت علی خان، عصمت اللہ خان، سابق ایم پی اے ظفراللہ خان، پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق ڈسٹرکٹ کونسلر شفقت اللہ خان، محمد حلیم، محمد عارف خان، اللہ نور، سابق ڈی ایچ او و پی ٹی آئی کے تحصیل صدر ڈاکٹر محمد اقبال خان، پی ٹی آئی کے انعام اللہ خان بیگو خیل، غلام دستگیر خان، آصف اللہ، محمد حنیف، عرفان اللہ، سابق ناظم عبدالمالک، محمدنثار خان، لیاقت علی، جے یو آئی کے سابق تحصیل نائب ناظم ایڈووکیٹ حافظ آصف سلیم، مشتاق خان، سابق ڈسرکٹ کونسلر فواد احمد ، سابق ضلع نائب ناظم ایڈووکیٹ قدرت اللہ خان، سابق تحصیل ناظم ہدایت اللہ خان، زاہد اللہ خان اور عبدالرحیم کے کاغذات درست قرار دے دیئے۔

(جاری ہے)

تحصیل سرائے نورنگ کی میئر شپ کے لئی17امیدوار میدان میں تھے جن میں سے ریٹرنگ آفیسر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین اللہ خان نے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حاجی عزیز اللہ خان، دائود خان، گل رزن شاہ، حزب اللہ خان، احسان اللہ خان، احسان اللہ خان ، عرفان اللہ، محمد آصف خان، محمد اسحاق خان، محمد وقاص خان، نوابزادہ جمیل خان، ریاض اللہ خان، صاحبزادہ صبغت اللہ، واجد اللہ خان اور وسیم اللہ خان کے کاغذات درست قرار دے دیئے۔