سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی ای سی ایل سے نام نکلوانے سے متعلق درخواست منظور کرلی

پیر 15 نومبر 2021 22:53

سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی ای سی ایل سے نام نکلوانے سے متعلق درخواست ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2021ء) دبئی میں جاری ایکسپو نمائش کے لیینیب زدہ شرجیل میمن کی بطور فوکل پرسن تقرری ،وفاق اور نیب کے عدم اعتراض پر سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی ای سی ایل سے نام نکلوانے سے متعلق درخواست منظور کرلی، وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ وفاق اور نیب کو شرجیل میمن کے بیرون ملک جانے پر اعتراض نہیں،جس پر عدالت نے شرجیل میمن کو دبئی جانے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا ہے کہ شرجیل میمن یکم اپریل 2022 سے قبل واپس آجائیں ، جبکہ شرجیل میمن کو دس لاکھ روپے بطور زر ضمانت جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نیب نے عدالت میں موقف اپنایا کہ بیرون ملک سفر کرنا شرجیل میمن کا بنیادی حق ہے، شرجیل میمن کو زر ضمانت کے عوض اجازت دے دی جائے ، وفاق کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بھی نیب کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بھی یہی موقف ہے ۔#